آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 330

روحانی خزائن جلد ۵ ۳۳۰ آئینہ کمالات اسلام ۳۳۰ چونکه طرفین میں رشتہ نازک ہے اور دینی کام ہے ۔ اس تحریر کو گستاخانہ تصور نہ فرما دیں بلکہ مستفیدانہ ۔ چونکہ میں آپ کی بیعت میں ہوں اس لئے اطمینان قلب کے لئے تکلیف دی گئی ۔ ایک اور بات یاد آئی کہ اب تحریر کا اعتبار ساقط ہو گیا کیونکہ جو جناب کے معتقد ہیں وہ آپ کی تحریر کا اعتبار کریں گے اور جو مخالف ہیں وہ مخالفوں کا اعتبار کریں گے بیچ میں پس گئے وہ لوگ جو دونوں تحریروں کو منصفانہ طور پر دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے ان کو کسی کا بھی اعتبار نہ رہا کیونکہ ان کو نہ کوئی خاص تعلق وصحبت آپ سے اور نہ مخالفوں سے ان کو تو ہر وقت ابتلا رہے گا۔