آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 329
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۲۹ آئینہ کمالات اسلام بچنے کیلئے خدا سے مدد مانگنی لازمی ہے اور تعجب ہے کہ کا ررحمانی پر شیطان غالب ہو ۔ اگر خداوند تعالیٰ ہماری مدد نہ کرے گا اور ہم کو القائے شیطانی سے نہ بچائے گا تو ہم ہدایت کس طرح پر پائیں گے ۔ پس بلا امداد رحمانی کوئی امر نہیں ہو سکتا ۔ اسلئے التجا ہے کہ آپ دعا فرمائیں کہ اس استخارہ میں شیطان کا دخل نہ رہے ۔ اور اس کا اشتہار دیا جائے اور براہ مہربانی دس پندرہ روز میں توجہ فرما کر اجازت طلب فرمائیں بندہ بھی استخارہ کے لئے تیار ہے ۔ جس وقت جناب کو ان تینوں امور کی بابت القاء ہو جاوے گا کہ یہ استخارہ القائے شیطانی سے مبرا ہے اور اس کا اثر مخالف اور موافق پر یکساں ہو گا اس وقت بندہ استخارہ کرے گا اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ تک انتظار جواب باصواب رہے گا ۔ جواب سے مراد جواب نیاز نامہ ہذا نہیں بلکہ جو امر استخارہ کی بابت آپ کو بعد توجہ و دعا معلوم ہو ۔ سوم ۔ کوئی امر خارق عادت ہونا چاہیے تا کہ لوگوں پر حجت قائم ہو۔ ان تینوں امور کی بابت میں نہایت ادب سے لیتی ہوں کہ اس کی بابت برائے خدا توجہ فرما دیں کیونکہ قال وقیل بہت ہو چکی اور اس سے شبہات دن بدن بڑھتے جاتے ہیں ۔ اب استدلال ہو چکا ۔ اب دوسری طرف متوجہ ہونا چاہیے ۔ پائے استدلالیان چوبین بود پائے چوبین سخت بے تمکین بود گر باستدلال کارِ دین بدے فخر رازی راز دار دین بدے اور میں نہایت عجز سے جناب کو اسی ذات واحد کی قسم دے کر کہتا ہوں جس نے کہ آپ کو اور مجھ کو پیدا کیا اور کل عالم کو پیدا کیا کہ ان تینوں امور متذکرہ بالا کے لئے توجہ کر کے دعا فرمائیں اور دعا میں یہ بھی درخواست ہو کہ میعاد زمانہ قریب ہو نہ بعید