آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 328
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۲۸ آئینہ کمالات اسلام (۳۲۸) مانیں گے۔ اس میں یہ عرض ہے کہ جو نہ ماننے والے ہیں وہ نہ مانیں لیکن وہ لوگ جو مذبذب ہیں وہ ضرور مان جاویں گے اور ایک یہ بڑا بھاری فائدہ ہے کہ مبایعین کا ایمان قوی ہو جاوے گا۔ بہر حال اب مباہلہ لازمی ہے۔ دوم نشان آسمانی میں جو جناب نے استخارہ کی بابت تحریر فرمایا ہے کہ بغض اور محبت سے پاک ہو کیونکہ اس صورت میں شیطان دخل دیتا ہے اور پھر خیال کے بموجب القاء ہوتا ہے پس ان دونوں باتوں سے بری ہو کر عمل کرنا چاہیئے ۔ اب اس امر میں بڑی مشکل پیش آ گئی ۔ اول یا تو آدمی مخالف ہوگا یا موافق ۔ پس بموجب اس تحریر کے موافقوں کو موافق اور مخالفوں کو مخالف القاء ہوگا ۔ پس قوت متخیلہ پر سارا مدار رہا۔ دوم انسان کا خاصہ ہے کہ جس بات سے روکا جاوے اس کی طرف جبلی طور سے مائل ہو گا ۔ پس اگر آپ یہ بات ظاہر نہ کرتے تو شاید ایسا خیال بھی نہ ہوتا لیکن جب ظاہر کیا گیا تو ضرور کچھ نہ کچھ خیال پیدا ہوگا اور قوت متخیلہ رنگ دکھاوے گی ۔ سوم جب کہ یہ استخارہ اصل میں مخالفوں کیلئے ہے اور مخالفوں کو اپنی مخالفت کے سبب سے مخالف القاء ہوا تو پھر حجت کس طرح قائم ہوئی ۔ لہذا ہر طرح القاء شیطان کی گنجائش ہے۔ اب ان تینوں صورتوں کے سبب سے بڑی مشکل پیش آئی استخارہ کس طرح کیا جاوے جبکہ ہر صورت میں القائے شیطانی کا ہونا ممکن ہے ۔ اور بغض و محبت سے پاک ہونا مشکل ، تو کام کس طرح چلے ۔ پس اس کے لئے بھی برائے خدا توجہ فرما کر دعا فرمائیں کہ استخارہ القائے شیطانی سے پاک ہو جو کوئی استخارہ کرے خواہ موافق ہو یا مخالف سب پر یکساں طور سے اصلی حقیقت کھل جائے اور اس میں شیطان کا دخل جاتا رہے۔ چونکہ یہ اہم امر ہے اس لئے شیطان -