آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 326 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 326

روحانی خزائن جلد ۵ ۳۲۶ آئینہ کمالات اسلام ٹھہر سکتا کیا یہ پیشگوئی جو پوری ہو گئی کوئی ایسا اتفاقی امر ہے جس کی خدا تعالیٰ کو کچھ بھی خبر نہیں کیا بغیر اس کے علم اور ارادہ کے ایک وجال کی تائید میں خود بخود یہ پیشگوئی وقوع میں آگئی کیا یہ سچ نہیں کہ مدعی کا ذب کی پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی یہی قرآن کی تعلیم ہے اور یہی تو ریت کی ۔ اگر آپ میں انصاف کا کچھ حصہ ہے اور تقویٰ کا کچھ ذرہ ہے تو اب زبان کو بند کر لیں خدا تعالیٰ کا غضب آپ کے غضب سے بہت بڑا ہے ۔ ما يفعل الله بعذابكم ان شكرتم و امنتم والسلام على من اتبع الهدى و ما استكبر و ما ابنى عاجز غلام احمد عفی اللہ عنہ ذیل میں ہم خط محبی نواب سردار محمد علی خان صاحب کا لکھتے ہیں یہ خط نواب صاحب موصوف نے کسی اور طالب حق کی تحریک سے لکھا ہے ۔ ورنہ خود نواب صاحب اس عاجز سے ایک خاص تعلق اخلاص ومحبت رکھتے ہیں اور اس سلسلہ کے حامی بدل و جان ہیں۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ طبیب روحانی مکرم معظم سلمہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم ۔ بندہ بہ سبب علالت طبع کے جواب سے قاصر رہا۔ الحمد للہ کہ اب خیریت سے ہوں امید ہے کہ جناب بھی خیریت سے ہوں گے۔ روپیہ ہم دست مرزا خدا بخش صاحب ارسال کیا گیا ہے امید کہ مرزا صاحب نے آپ سے کل حال بیان کر دیا ہوگا۔ جب سے کہ دعوی مثیل مسیح کی اشاعت ہوئی ہے ہر ایک آدمی ایک عجیب خلجان میں ہو رہا ہے گو بعض خواص کی یہ حالت ہو کہ ان کو کوئی شک پیدا نہ ہوا ہو۔ بندہ