آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 323
روحانی خزائن جلد ۵ ۳۲۳ آئینہ کمالات اسلام پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہوتی ۔ شیخ صاحب اب وقت ہے سمجھ جاؤ اور اس دن سے (۳۲۳) ڈرو جس دن کوئی شیخی پیش نہیں جائے گی اور اگر کوئی نجومی یا ر مال یا جفری اس عاجز کی طرح دعوی کر کے کوئی پیشگوئی دکھلا سکتا ہے تو اس کی نظیر پیش کرو اور چند اخباروں میں درج کرا دو۔ اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہیں کر سکو گے اور ایسا نجومی ہلاک ہو گا ۔ خدا تعالیٰ تو اپنے نبی کو فرماتا ہے کہ اگر وہ ایک قول بھی اپنی طرف سے بناتا تو اس کی رگ جان قطع کی جاتی ۔ پھر یہ کیونکر ہو کہ بجائے رگ جان قطع کی جانے کے اللہ جل شانہ اس عاجز کو جو آپ کی نظر میں کا فرمفتری دجال کذاب ہے دشمنوں کے مقابل پر یہ عزت دی کہ تائید دعوئی میں پیشگوئی پوری کرے ۔ کبھی دنیا میں یہ ہوا ہے کہ کا ذب کی خدا تعالیٰ نے ایسی مدد کی ہو کہ وہ گیارہ برس سے خدا تعالیٰ پر یہ افترا کر رہا ہو کہ اس کی وحی ولایت اور وحی محدثیت میرے پر نازل ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ اس کی رگ جان نہ کاٹے بلکہ اس کی پیشگوئیوں کو پورا کر کے آپ جیسے دشمنوں کو منفعل اور نادم اور لاجواب کرے اور آپ کی کوشش کا نتیجہ یہ ہو کہ آپ کی تکفیر سے پہلے تو کل ۷۵ آدمی سالانہ جلسہ میں شریک ہوں اور بعد آپ کی تکفیر اور جانکا ہی اور لوگوں کے روکنے کے تین سو ستائیس احباب اور مخلص جلسہ اشاعت حق پر دوڑے آدیں۔ اب اس سے زیادہ کیا لکھوں میں اس خط کو انشاء اللہ چھاپ کر شائع کر دوں گا اور مجھے اس بات کی ضرورت نہیں کہ اس الہامی پیشگوئی کی آزمائش کیلئے بٹالہ میں کوئی مجلس مقرر کروں مناسب ہے کہ آپ بھی اپنے اشاعۃ السنہ میں میرے اس خط کو شائع کر دیں اور یہ بات بھی ساتھ لکھ دیں کہ اب آپ کو قبول کرنے میں کیا عذر ہے خود منصف لوگ دیکھ لیں گے کہ وہ عذ رصحیح یا غلط ہے ۔