آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 310 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 310

روحانی خزائن جلد ۵ (۳۱۰) کرے۔ تو اس کا بھی ہاتھ کاٹا جائے گا۔ ۳۱۰ آئینہ کمالات اسلام قوله - ( اس صورت میں قادیان پہنچ سکتا ہوں ) کہ مسلمانوں پر آپ کا جھوٹ اور فریب کھولوں لیکن مجھے اندیشہ ہے کہ آپ میری جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ اقول۔ اب آپ کسی حیلہ و بہا نہ سے گریز نہیں کر سکتے ۔ اب تو دس لعنتیں آپ کی خدمت میں نذر کر دی ہیں اور اللہ جل شانہ کی قسم بھی دی ہے کہ آپ آسمانی طریق سے میرے ساتھ صدق اور کذب کا فیصلہ کر لیں ۔ اگر آپ مجھ کو جھوٹا سمجھنے میں بچے ہیں تو میری اس بات کو سنتے ہی مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جائیں گے ورنہ ان تمام لعنتوں کو ہضم کر جائیں گے اور کچے اور بیہودہ عذرات سے ٹال دیں گے اور میں آپ کو ہلاک کرنا نہیں چاہتا۔ ایک ہی ہے جو آپ کو در حالت نہ باز آنے کے ہلاک کرے گا اور اپنے دین کو آپ کے اس فتنہ سے نجات دے گا۔ اور آپ کے قادیان آنے کی کچھ ضرورت نہیں اگر آپ اللہ اور رسول کے نشان کے موافق آزمائش کے لئے مستعد ہوں تو میں خود بٹالہ اور امرتسر اور لاہور میں آ سکتا ہوں ۔ تاسیہ روئے خود ہر کہ در وخش باشد ۔ اب ہم ذیل میں شیخ بٹالوی صاحب کا جواب درج کرتے ہیں۔ اور وہ یہ ہے:۔ بٹالہ ضلع گورداسپوره ( یکم جنوری ۱۸۹۳ء) بسم الله الرحمن الرحيم نمبر اوّل مرزا غلام احمد صاحب کا دیانی خدا آپ کو ہدایت کرے اور راہ راست پر لا دے۔ سلام على من اتبع الہدی ۔ آپ کا خط ۳۱ دسمبر ۱۸۹۲ء میں نے تعجب سے پڑھا۔ میں آپ کی ان