آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 267 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 267

روحانی خزائن جلد ۵ ۲۶۷ آئینہ کمالات اسلام الله لكم و هو ارحم الراحمين۔ اردت ان استخلف فخلقت آدم۔ نجی (۲۶۷ الاسرار۔ انا خلقنا الانسان في يوم موعود۔ یعنی اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے ۔ تو میرے ساتھ اور میں تیرے ساتھ ہوں۔ اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رشد رکھتے ہیں ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کر دیں گے۔ نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہو جائے گا۔ خدا تیرے منہ کو بشاش کرے گا اور تیرے برہان کو روشن کر دے گا اور تجھے ایک بیٹا عطا ہو گا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا اور میرا نور نزدیک ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں ۔ ان کو کہہ کہ وہ خدا عجیب خدا ہے اس کے ایسے ہی کام ہیں جس کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں کا زمانہ ہے جس کے آنے کی نبی معصوم علیہ السلام نے خبر دی تھی حال کے نادان مولوی انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ دجالیت کبری اور فتن عظمیٰ کا زمانہ نہیں مگر بات تو تب ہو کہ آدم سے لے کر تا ایں دم ان عظیم الشان فتنوں کے جو اسلام کے جگر پر حربے مار رہے ہیں کوئی نظیر پیش کر سکیں اور چونکہ اس زمانہ سے بکلی صلاحیت اٹھ گئی اور حقیقی تقوئی جاتی رہی اور بعضوں کے ہاتھ میں صرف تقوی اور اعمال صالحہ کا پوست رہ گیا نہ مغز اور بعضوں کے ہاتھ میں نہ پوست رہا اور نہ مغز بجز خدائے تعالی کے پوشیدہ ہندوں کے جو شاذ نادر کے حکم میں ہیں اس لئے یہ زمانہ ایسا نہ رہا کہ خمیر سے خمیر ہو اور ایک چراغ سے دوسرا چراغ روشن ہو سکے اور خدائے تعالیٰ نے دیکھا جو زمین بگڑ گئی اور کوئی نہیں جو آپ اصلاح کر سکتا ہو ایک بھی نہیں اور اس نے دیکھا کہ کاموں اور کلاموں اور نیات اور عبادات اور ارادات میں فساد راہ پا گیا ہے اور اعمال درست نہیں رہے تب اس نے وعدہ کے موافق آسمان سے اس مقدس شخص کی شبیہہ کو اتارا جس کی پیروی کے دعوی کرنے والے۔ H