آئینہ کمالاتِ اسلام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 261 of 776

آئینہ کمالاتِ اسلام — Page 261

روحانی خزائن جلد ۵ ۲۶۱ آئینہ کمالات اسلام مباہلہ کے لئے اشتہار اُن تمام مولویوں اور مفتیوں کی خدمت میں جو اس عاجز کو جزئی اختلافات کی وجہ سے یا اپنی نافہمی کے باعث سے کا فرٹھہراتے ہیں عرض کیا جاتا ہے کہ اب میں خدا تعالیٰ سے مامور ہو گیا ہوں کہ تا میں آپ لوگوں سے مباہلہ کرنے کی درخواست کروں اس طرح پر کہ اول آپ کو مجلس مباہلہ میں اپنے عقائد کے دلائل از روئے قرآن و حدیث کے سناؤں اگر پھر بھی آپ لوگ تکفیر سے باز نہ آویں تو اسی مجلس میں مباہلہ کروں سو میرے پہلے مخاطب میاں نذیر حسین دہلوی کی گٹھڑیاں دریا میں نہ پھینکتے ۔ خیر ہر چہ گذشت گذشت ۔ اب میں آپ کو اطلاع دیتا ہوں اور بشارت پہنچا تا ہوں کہ اس ناخدا نے جو آسمان اور زمین کا خدا ہے زمین کے طوفان زدوں کی فریاد سن لی ۔ اور جیسا کہ اس نے اپنی پاک کلام میں طوفان کے وقت اپنے جہاز کو بچانے کا وعدہ کیا ہوا تھا وہ وعدہ پورا کیا اور اپنے ایک بندہ کو یعنی اس عاجز کو جو بول رہا ہے اپنی طرف سے مامور کر کے وہ تدبیر میں سمجھا دیں جو طوفان پر غالب آویں اور مال و متاع کے صندوقوں کو دریا میں پھینکنے کی حاجت نہ پڑے۔ اب قریب ہے جو آسمان سے یہ آواز آوے کہ قبل یاَرْضُ ابْلَعِي مَاءَكِ وَيُمَاءُ أَقْلِعِى وَغِيضَ الْمَاءِ وَقُضِيَ الْأَمْرُ وَاسْتَوَتْ عَلَى الْجُودِي مگر ابھی تو طوفان زور میں ہے اس طوفان کے وقت خدا تعالی نے اس عاجز کو مامور کیا اور فرمایا ۔ واصنع الفلك باعيننا و وحينا یعنی تو ہمارے حکم سے اور ہماری آنکھوں کے سامنے کشتی طیار کر اس کشتی کو اس طوفان سے کچھ خطرہ نہ ہوگا اور خدائے تعالیٰ هود: ۴۵