ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 507
ترجمہ فارسی عبارات صفحہ ۳۱۔آنکھیں کھلیں، کان کھلے اور یہ عقل موجود۔خدا کرے ان کی آنکھیں سینے پر حیران ہوں صفحہ ۴۰۔یہ کیا سنگ دلی ہے کہ کسی کی بات کا تجھ پر اثر نہیں حالانکہ نفس آہنی آئینہ پر بھی اثر کرتا ہے صفحہ ۴۱۔فقیر کو شروع ہی سے خدا تعالیٰ سے کلام کا شوق تھا اور میں دعا کیا کرتا تھا کہ اے الہ العالمین اپنے کلام کے دروازے اس عاجز پر کھول دے۔سالوں گزر گئے اور یہ مصیبت اس حد تک بڑھ گئی کہ جس جگہ بھی میں جاتا بلوہ ہوجاتا۔دل تنگ ہوا تو اچانک ہی یہ القا ہوا قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْھِکَ فِی السَّمَائِ فَلَنُوَلِّیَنَّکَ قِبْلَۃً تَرْضٰھَا۔اس کے بعد قرآن کی طرف توجہ کرنے کے سلسلہ میں چند آیات القا ہوئیں مثلاً اِ تَّبِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَلَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِہٖ اَوْلِیَآئَ اور اس طرح کی اور مثالیں حتیٰ کہ ایک روز دیکھا کہ میرے سامنے قرآن کریم رکھا ہے اور القا ہوا۔ھٰذَا کِتَابِیْ وَ ھٰذَا عِبَادِیْ فَاقْرَئُ وْا کِتَابِیْ عَلٰی عِبَادِیْ۔صفحہ ۴۶۔یہ کام تمہارے لائق ہے۔مرد ہی ایسے کام کرتے ہیں صفحہ ۵۶۔علم تو وہ ہے کہ فراست کا نور اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔اس تاریک علم کو تو میں ایک کوڑی کو بھی نہیں خریدتا صفحہ ۶۸۔بے وقوف کہتا ہے اور دیوانہ مان جاتا ہے صفحہ ۷۸۔دل کے معمولی تغیر کی وجہ سے اپنے پرانے مخدوم سے دلبرداشتہ ہونا اور سالوں کے احسان کے حقوق سے پہلو تہی کرنا