ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 508 of 598

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات — Page 508

صفحہ ۸۶۔وہ جو کہ خود ضعف اور مرض سے لاغر ہوجاتا ہے صفحہ ۱۰۳۔اگر تو نے کوئی بات نہیں کہی تو کسی کو تجھ سے کوئی واسطہ نہیں لیکن اگر کہی ہے تو اس کی دلیل لانی پڑے گی صفحہ ۱۰۷۔اس عجلت پر جو تو نے کی ہے اب پشیمان ہو صفحہ ۱۱۴۔کمان سے نکلا ہوا تیر دوبارہ ہاتھ میں نہیں آتا صفحہ ۱۱۶۔یہ کیسی عقل ہے کہ سو سال تک جمع کرتے رہنا اس کے بعد ایک پل میں جلا ڈالنا صفحہ ۱۲۱۔یہ پتھر ہی ہے جو تو نے میرے سر پر مارا ہے صفحہ ۱۲۳۔علم دو قسم کا ہے۔ایک ظاہری جو کسب و اکتساب اور نظر و استدلال سے حاصل ہوتا ہے اور دوسرا باطنی جو خدائے غیب الغیب سے ملتا ہے چنانچہ یہ انبیاء علیھم السلام اور ان کے بعد اولیاء کرام کو حاصل ہوتا ہے صفحہ ۲۱۱۔احمد کا نام سب نبیوں کے نام کا مجموعہ ہے۔جب سو کا ہندسہ آگیا تو نوے بھی ہمارے سامنے ہے صفحہ ۲۲۳، ۲۳۳۔یہ جو میں دیکھ رہا ہوں یا رب ! وہ بیداری ہے یا خواب ہے۔بہت سی آرزوئیں ہیں جو خاک میں مل گئیں صفحہ ۲۲۴۔وہ راز کب پوشیدہ رہ سکتا ہے کہ جو محفلوں کا موضوع سخن بن گیا ہے