رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 81 of 169

رسالہ درود شریف — Page 81

رساله درود شریف ۱۴۲ جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم پر اور حضرت ابراہیم کی آل پر برکات نازل کیں۔تو بہت ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔اس درود کی فضیلت جو الفاظ ایک پرہیز گار کے منہ سے نکلتے ہیں ان میں ضرور کسی قدر برکت ہوتی ہے۔پس خیال کر لینا چاہئے کہ جو پرہیز گاروں کا سردار اور نبیوں کا سپہ سالار ہے۔اس کے منہ سے جو لفظ نکلے ہیں۔وہ کس قدر متبرک ہوں گے۔غرض سب اقسام درود شریف سے یہی درود شریف زیادہ مبارک ہے۔یہی اس عاجز کا ورد ہے۔تعداد کی پابندی ضروری نہیں اور کسی تعداد کی پابندی ضروری نہیں۔اخلاص اور محبت اور حضور اور تضرع سے پڑھنا چاہئے۔اور اس وقت تک ضرور پڑھتے رہیں۔کہ جب تک ایک حالت رقت اور بیخودی اور تاثر کی پیدا ہو جائے۔اور سینہ میں انشراح اور ذوق پایا جائے۔" (مکتوبات احمدیہ جلد اول صفحہ ۱۸) موزون تروقت ” بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو، درود شریف بکثرت پڑھیں۔اور دلی محبت و اخلاص سے پڑھیں۔اگر گیارہ سو دفعہ رو زور د مقرر کریں یا سات سو دفعہ ورد مقرر کریں تو بہتر ہے۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ ۱۴۳ رساله درود شریف وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - یی درود شریف پڑھیں۔اس درود شریف کے بعض برکات اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت ملے کی جائے تو زیارت رسول کریم بھی ہو جاتی ہے۔اور تنویر باطن اور استقامت دین کے لئے بہت موثر ہے۔(مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر ۳ صفحه ۷۶) اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اے اللہ آنحضرت پر اور آنحضرت کی آل پر درود اور برکات اور سلام بھیج۔تو بہت ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔نوٹ:۔یہ الفاظ درود شریف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسجد مبارک کے اندر مغربی دیوار پر مع بعض آیات قرآن کریم به ترتیب ذیل لکھوائے ہوئے تھے۔جیسا کہ بہت سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبانی بلا اختلاف معلوم ہوا ہے جیسے صوفی نبی بخش صاحب متوطن راولپنڈی سابق کلرک محکمہ ریلوے لاہور۔پیر سراج الحق صاحب نعمانی۔حضرت مولوی شیر علی صاحب۔میرمہدی حسین صاحب۔مولانا غلام رسول صاحب را جیکی و غیر ہم رضی اللہ عنم وارضا ہم اجمعین مداومت یعنی ہمیشگی۔(خاکسار مرتب رسالہ)