رسالہ درود شریف — Page 80
رساله درود شریف ۱۴۰ ملائکہ آنحضرت امام کو درود شریف پہنچاتے ہیں سوال : السلام علیکم یا اهل القبور جو کہا جاتا ہے کیا مردے سنتے ہیں؟ جواب۔دیکھو وہ سلام کا جواب و علیکم السلام تو نہیں دیتے۔خدا تعالیٰ وہ سلام ان کو پہنچا دیتا ہے۔اب ہم جو آواز سنتے ہیں۔اس میں ہوا ایک واسطہ ہے لیکن یہ واسطہ مردہ اور تمہارے درمیان نہیں۔لیکن السلام علیکم میں خدا تعالیٰ ملائکہ کو واسطہ بنا دیتا ہے۔اسی طرح درود شریف ہے۔کہ ملائکہ آنحضرت مال کو پہنچا دیتے ہیں۔" اخبار البدر جلد ۳ نمبر پرچه صفحه ۵-۱۶ مارچ ۱۹۰۴ء) برکات الیہ انسی پر نازل ہوتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ پر درود بھیجیں (بادا نانک کے اس بارہ میں کلام کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے تصدیق به شهادت آیات قرآن کریم) باد ا صاحب ایک شہد گر نتھ میں فرماتے ہیں:۔پیر پیغمبر سالک شہدے اور شہید شیخ مشائخ قاضی ملا در درویش رسید برکت تن کو اگلی پڑھتے رہیں درود یعنی جس قدر پیر پیغمبر اور سالک اور شہید گزرے اور شیخ مشائخ اور قاضی ملا اور نیک درویش ہوئے ہیں۔ان میں سے انہیں کو برکت ملے گی۔جو جناب محمد مصطفی میں پر درود بھیجتے ہیں۔۱۴۱ رساله درود شریف یہ اشارہ اس آیت کی طرف ہے اِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلّمُوا تَسْلِيمًا - قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُم۔الله وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ - یعنی اللہ اور تمام فرشتے اس کے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں۔اے وے لوگو جو ایماندار ہو۔تم بھی اس پر درود اور سلام بھیجو۔اے نبی ان کو کہدے کہ اگر تم خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو۔تا خدا بھی تم سے پیار کرے۔اور تمہارے گناہ بخش دیوے۔" است بچن۔روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۲۷) بعض الفاظ درود شریف از ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام (1) "درود شریف وہی بہتر ہے کہ جو آنحضرت امام کی زبان مبارک سے نکلا ہے اور وہ یہ ہے:۔اَللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدُ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ کی ترجمہ۔اے اللہ محمد رسول اللہ پر اور محمد رسول اللہ آل پر درود بھیج جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم پر اور حضرت ابراہیم کی آل پر درود بھیجا ہے۔تو بہت ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔اے اللہ محمد رسول الله عمان ام پر اور محمد رسول اللہ علی ال کی آل پر برکات نازل فرما۔