رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 24 of 169

رسالہ درود شریف — Page 24

رساله درود شریف ۲۸ (IF): وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمى (انفال ) اور (اے رسول جو کچھ تم نے چلایا تھا) جب (بظاہر) تم چلا رہے تھے۔تو اسے (در حقیقت) تم نے نہیں بلکہ اللہ نے چلایا تھا۔(۱۲) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيْبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ (انفال (۲۵) اے مومنو! اللہ کا حکم مانو۔اور اس کے رسول کا حکم بھی (مانو) جب وہ تمہیں بلائے کیونکہ وہ تمہیں زندگی بخشتا ہے۔(۱۳) وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيْهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (انفال:۳۳) (اے پیغمبر) ایسا نہیں ہو سکتا۔کہ تم ان لوگوں میں موجود ہو۔اور پھر اللہ انہیں عذاب دے اور نہ ہی یہ ممکن ہے۔کہ وہ تو استغفار کر رہے ہوں اور اللہ تعالیٰ انہیں عذاب دیتا چلا جائے۔(۱۴) نايها النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (انفال: ۱۵) اے نبی اللہ تعالیٰ کی مدد) تمہارے لئے بھی کافی ہے۔اور ان مومنوں کے لئے بھی جنہوں نے تمہاری پیروی اختیار کرلی ہے۔۲۹ (10) رساله درود شریف اذُنُ خَيْر لَكُمْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَرَحْمَةٌ لِلَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ (توبه ۲۱) (لوگو اس نبی کا کان) تمہارے حق میں بہتری کا کان (ہے وہ) اللہ پر ایمان رکھتا ہے۔اور مومنوں کا کہنا بنتا ہے۔اور تم میں سے جو لوگ ( بچے طور پر) ایمان لائے ہیں۔ان کے لئے (اسکا وجود مجسم) رحمت ہے۔ہے (۱۶) إِنَّ صَلونَكَ سَكَن لَّهُمْ (توبه ۳) (اے رسول) تمہاری دعا ان کے حق میں تسکین کا موجب (اور سہارا) (12) لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزُ عَلَيْهِ مَا عَنِتُمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمُ (توبه :۲۸) (اے لوگو) تمہارے پاس خود تمھی میں سے ایک رسول آیا ہے۔جسے تمہاری تکلیف (سخت) شاق گزرتی ہے۔وہ تمہاری بھلائی کا بہت ہی خواہشمند ہے۔(اور) مومنوں پر بہت ہی شفقت اور رحمت رکھتا ہے۔(IA) قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي ادْعُوا إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي (يوسف) (اے رسول! لوگوں سے) کہہ دو کہ یہ میری راہ ہے (اور) میں بھی برت پر قائم ہو کر (تمہیں) اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔اور جو میرے پیرو