رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 75 of 169

رسالہ درود شریف — Page 75

رساله درود شریف ١٣٠ وقت میں قادیان تشریف لاویں تو غالبا دعا کی قبولیت کے لئے یہ تکلیف کشی اور بھی زیادہ موثر ہوگی۔سو اگر موانع اور حارج پیش نہ ہوں تو بعد استخارہ مسنون ان دنوں میں جو سفر کے بہت مناسب حال ہیں تشریف لاویں۔لیکن اگر راہ میں بوجہ بیماری طاعون کے تکلیف قرنطینہ در پیش ہو۔اور کچھ تکلیف دہ روکیں ہوں۔جس کی مجھے اطلاع نہیں ہے۔تو اس امر کو خوب دریافت کر لیں۔غرض تشریف لانے کے یہی دن ہیں۔شاید آپ کا یہ کام ہی جناب الہی میں قابل رحم تصور ہو۔مگر میں بار بار آپ کو وصیہ کہتا ہوں کہ یہ تکالیف خدا تعالیٰ کے نزدیک کچھ چیز نہیں ہیں۔صرف ثواب اور اجر دینے کے لئے خدا تعالیٰ امتحان میں ڈالتا ہے۔اس لئے آپ بہت استقلال اور مردانہ شجاعت اور بہادری سے بڑے قوی صبر کے ساتھ روز کشائش کے منتظر رہیں کہ جب وہ وقت آئے گا تو ایک دم میں فضل الہی شامل حال ہو جائے گا۔آپ کے لئے اس خلوص اور توجہ کے ساتھ دعا کر رہا ہوں۔کہ جس سے بڑھ کر متصور نہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام - خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۳ نومبر۶۹۷۔" (۲) (ایضاً) مخدومی مکرمی اخویم حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب سلمہ السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبركاته آج آئمکرم کا دوسرا عنایت نامہ پہنچا۔آپ کے اضطراب پر دل نہایت درد مند ہوتا ہے۔خدا ایسا کرے کہ مجھے جلد تر خوشخبری کا خط پہنچے۔میں سرگرمی سے دعا میں مشغول ہوں۔اور میری وہ مثال ہے کہ جیسے کوئی نہایت احتیاط سے کسی نشانہ پر تیر مار رہا ہے کہ امید ہے کہ جلد یا کچھ تیر بہدف ہو۔میں خیال کرتا ہوں کہ میں آپ سے زیادہ اس غم میں آپ کا دیر سے رساله درود شریف شریک ہوں۔آپ خدائے کریم و رحیم پر پورا پورا بھروسہ رکھیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ ایک دن خدا تعالیٰ ہماری دعا سن لے گا۔إِنَّهُ لَا يَيْنَسُ مِنْ رُّوحِ اللهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ - امید کہ حالات سے جلد جلد مطلع فرماتے رہیں۔اور میری نصیحت یہی ہے کہ آپ نہ گھبرا ئیں اور نہ مضطر ہوں۔اور رحیم و کریم پر پورا یقین رکھیں۔کہ اس کی ذات عجیب در عجیب قدرتیں رکھتی ہے۔جن کو صبر کرنے والے آخر کار دیکھ لیتے ہیں۔اور بے صبر شامت بے صبری سے محروم رہ جاتے ہیں۔بلکہ ان کا ایمان بھی معرض خطر میں ہی ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین ثم آمین۔میرے نزدیک بہتر خیال ہے کہ ان دنوں میں آپ استغفار اور درود شریف کا التزام بہت رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جلد تر کامیاب کرے۔آمین ثم آمین۔والسلام - خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان - ۲۶ نومبر۶۹۷ (۳) (مکتوب بنام قاضی ضیاء الدین صاحب) بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم - مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔آپ کا پر درد و غم خط مجھ کو ملا۔آپ صبر کریں جیسا کہ خدا تعالیٰ کے صابر بندے صبر کرتے رہے ہیں۔خدا تعالیٰ ان غموں سے اور ان پریشانیوں سے نجات دے گا۔اور درود شریف بہت پڑھیں۔تا اس کے برکات آپ پر نازل ہوں۔۔۔۔اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور اگر طبیعت پریشان ہے تو چند ماہ کے لئے میرے پاس آجائیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۵ جون ۱۸۹۲ء " (منقول از شعید الاذہان جلد نمبر ۴)