رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 74 of 169

رسالہ درود شریف — Page 74

رساله درود شریف IPA اس کا پڑھا گیا اور آپ کے لئے دعا کی گئی۔۔۔غور سے ترجمہ قرآن شریف دیکھا کرو۔۔۔جناب رسول الله معلم کی زیارت کے لئے مناسبت و پیروی و محبت اور پھر کثرت درود شریف شرط ہے۔یہ باتیں بالعرض حاصل ہو جاتی ہیں۔خدا تعالیٰ کے راضی ہونے کے بعد بآسانی یہ امور طے ہو جاتے ہیں۔و السلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱۱ مئی ۱۸۸۹ء" اخبار بد ر جلد ۸ نمبر ۳۵ پرچه ۳ جون ۱۹۰۹ء صفحه ۳) صلی علیه مردم درود شریف حصول استقامت اور قبولیت دعا کا ذریعہ ہے (ماخوذ از خلاصه تقریر مورخه ۱۸ جنوری ۱۸۹۹ منقول از ریویوار دو جلد ۳ نمبر صفحه ۱۵٬۱۴) " رسول اللہ کی محبت کے ازدیاد اور تجدید کے لئے ہر نماز میں درود شریف کا پڑھنا ضروری ہو گیا۔تاکہ اس دعا کی قبولیت کے لئے استقامت کا ایک ذریعہ ہاتھ آئے۔درود شریف جو حصول استقامت کا ایک زبر دست ذریعہ ہے۔بکثرت پڑھو۔مگر نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ رسول الله تعلیم کے حسن اور احسان کو مد نظر رکھ کر اور آپ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لئے اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ قبولیت دعا کا شیریں اور لذیذ پھل تم کو ملے گا۔قبولیت دعا کے تین ہی ذریعے ہیں۔اول إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي - دوم - ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا - سوم موہبت الہی" (سلسلہ کلمات طیبات حضرت امام الزمان نمبرا حضرت اقدس کی ایک تقریر صفحه ۲۲ رساله ریویوار دو جلد ۳ نمبر صفحه ۱۵٬۱۴) لے زیارت کے متعلق ایک حوالہ صفحہ نمبر ۲۸ پر دیکھا جائے۔۱۲۹ رساله درود شریف درود شریف آنحضرت ام وی کی غلامی میں آنے کا ذریعہ ہے "اگر تم چاہتے ہو کہ آنحضرت میم کے فیض حاصل کرو۔تو ضرور ہے کہ اس کے غلام ہو جاؤ۔قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے۔قُلْ لِعِبَادِی الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ۔۔۔الآية۔اس جگہ بندوں سے مراد غلام ہی ہیں۔نہ کہ مخلوق۔رسول کریم میم کا بندہ ہونے کے واسطے ضروری ہے کہ آپ پر درود پڑھو اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہ کرو۔حکموں پر کار بند رہو۔جیسے کہ کم ہے۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ الله فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله یعنی اگر تم خدا سے پیار کرنا چاہتے ہو تو آنحضرت میا کے پورے فرمانبردار بن جاؤ۔اور رسول کریم کی راہ میں فنا ہو جاؤ۔تب خدا تم سے محبت کرے گا۔“ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ صفحہ ۱۰۹) درود شریف عموم اور پریشانیوں کے دور ہونے کا ذریعہ ہے (1) (مکتوب بہ سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراس) مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته عنایت نامہ پہنچا۔یہ عاجز دعا میں بدستور مشغول ہے اور انشاء اللہ القدير اسی طرح مشغول رہے گا جب تک آثار خیرو برکت ظاہر ہوں۔دیر آید درست آید۔میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بھی اس تشویش کے وقت اکیس مرتبہ کم سے کم استغفار اور سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر اپنے لئے دعا کر لیا کریں۔اور اب سے مجھے یہ بھی خیال آیا ہے کہ آپ اگر اس تردد کے