رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 73 of 169

رسالہ درود شریف — Page 73

ر ساله درود شریف ۱۲۹ عجیب نوری شکل میں آنحضرت مالی و لیلی کی طرف جاتے ہیں۔اور پھر وہاں جا کر آنحضرت مﷺ کے سینہ میں جذب ہو جاتے ہیں۔اور وہاں سے نکل کر ان کی لا انتہا نالیاں ہوتی ہیں۔اور بقدر حصہ رسدی ہر حقدار کو پہنچتی ہیں۔یقینا کوئی فیض بدون وساطت آنحضرت مال دو سر دوسروں تک پہنچ ہی نہیں سکتا۔اور فرمایا۔درود شریف کیا ہے؟ رسول اللہ مال کے اس عرش کو حرکت دینا ہے۔جس سے یہ نور کی نالیاں نکلتی ہیں۔جو اللہ تعالی کا فیض اور فضل حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود شریف پڑھے۔تاکہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔" (اخبار الحکم جلد نمبر ۸ صفحہ ۷ رچه ۲۸ فروری ۱۹۰۳ء) درود شریف زیارت نبوتی اور تنویر باطن کا ذریعہ ہے (مکتوب بنام چودھری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ) بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم مشفقی مکرمی السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔بعد نماز مغرب و عشاء جہاں تک ممکن ہو درود شریف بکثرت پڑھیں۔اور دلی محبت واخلاص سے پڑھیں۔اگر گیارہ سو (۱۱۰۰) دفعہ روز درود مقرر کریں یا سات سو دفعه ورد مقرر کریں تو بہتر ہے اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ ۱۲۷ ر ساله درود شریف مَّجِیدُ۔یہی درود شریف پڑھیں۔اگر اس کی دلی ذوق اور محبت سے مداومت کی جائے۔تو زیارت رسول کریم بھی ہو جاتی ہے۔اور تنویر باطن اور استقامت دین کے لئے بہت موثر ہے۔اور بعد نماز صبح کم سے کم سو مرتبہ استغفار ولی تضرع سے پڑھنا چاہئے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ۔۲- اگست ۱۸۸۵ء " (مکتوبات جلد ۵ نمبر ۳ صفحه ۷۶ ) درود شریف قبض روحانی کا علاج ہے انسان پر قبض اور بسط کی حالت آتی ہے۔بسط کی حالت میں ذوق اور شوق بڑھ جاتا ہے اور قلب میں ایک انشراح پیدا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف توجہ بڑھتی ہے۔نمازوں میں لذت اور سرور پیدا ہوتا ہے۔لیکن بعض وقت ایسی حالت بھی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ ذوق اور شوق جاتا رہتا ہے اور دل میں ایک تنگی کی سی حالت ہو جاتی ہے۔جب یہ صورت ہو تو اس کا علاج یہ ہے۔کہ کثرت کے ساتھ استغفار کرے۔اور پھر درود شریف بہت پڑھنے۔نماز بھی بار بار پڑھیں۔قبض کے دور ہونے کا کیمی علاج ہے" (الحکم ۱۰ جون ۱۹۰۳ء) درود شریف رضاء الہی کا اور زیارت نبوی کا ذریعہ ہے بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد به اخویم منشی ظفر احمد صاحب بعد سلام علیکم و رحمتہ الله و بركاته ، عنایت نامہ آپ کا پہنچا۔حرف حرف