رسالہ درود شریف

by Other Authors

Page 135 of 169

رسالہ درود شریف — Page 135

۲۵۱ رساله درود شریف درود شریف کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح اول کے ارشادات نماز کے تشہد میں آنحضرت پر سلام۔آنحضرت کے بعض احسانات السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ قاعدہ کی بات ہے کہ ہر محسن اور مربی کی محبت کا جوش انسان کے دل میں فطر تا پیدا ہوتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ رسول اللہ ان کے ہم پر کیسے کیسے احسان ہیں۔وہی ہیں جن کے ذریعہ سے ہم نے خدا کو جانا مانا اور پہچانا۔وہی ہیں جن کے ذریعہ سے ہمیں خدا کے اوامر و نواہی اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کی راہیں بذریعہ قرآن شریف معلوم ہو ئیں۔وہی ہیں جن کے ذریعہ سے خدا کی عبادت کا اعلیٰ سے اعلیٰ طریقہ اذان اور نماز ہمیں میسر ہوا۔اور وہی ہیں جن کے ذریعہ سے ہم اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج تک ترقی کر سکتے ہیں۔حتی کہ خدا سے مکالمہ و مخاطبہ ہو سکتا ہے۔وہی ہیں جن کے ذریعہ سے لا اله الا الله کی پوری حقیقت ہم پر منکشف ہوئی۔اور وہی ہیں جو خدا نمائی کا اعلیٰ ذریعہ ہیں۔کلمہ طیبہ میں عہدہ نہ ہو تا تو آپ کو خدا ہی سمجھا جاتا غرض آنحضرت میں کے ہم پر اتنے احسانات اور انعامات ہیں کہ جس