رسالہ درود شریف — Page 70
رساله درود شریف إلَى الْحَقِّ ) آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴۰۷٬۴۰۶) ترجمہ۔پچھلی رات کو اٹھ کر وضو کر کے گریہ وزاری اور عجز و تضرع کے ساتھ چند رکعت نماز پڑھو۔اور آنحضرت مال پر درود اور سلام بھیجو۔اس کے بعد اپنے حق میں استغفار کرو۔اور اس کے بعد خدا تعالیٰ سے حقیقت حال دریافت کرو۔اور چالیس روز تک برابر روزانہ ایسا ہی کرو اور تھکو نہیں۔تم پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضرور وہ امر کھو دیا جائے گا۔جو تمہیں حق کی طرف لے جائے گا۔کسی کرشمہ قدرت کے دیکھنے کے وقت درود شریف کے پڑھنے کی تعلیم انسانی عادت اور اسلامی فطرت میں داخل ہے۔کہ مومن کسی ذوق کے وقت اور کسی مشاہدہ کرشمہ قدرت کے وقت درود بھیجتا ہے۔" اربعین نمبر ۲ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحه ۳۵۰) مجالس تذکرہ نبوی میں درود شریف مجلس مولود کی نسبت ایک شخص نے حضرت اقدس سے بذریعہ خط کے استفسار کیا۔اس کا جواب جو آپ نے تحریر فرمایا۔وہ یہ ہے:۔” میرا اس میں یہ مذہب ہے کہ اگر مصالح اعلاء کلمه اسلام و تذکرہ نبوی کی نیت سے کوئی ایسا جلسہ کیا جائے کہ جس میں سوانح مقدسہ نبویہ کا ذکر ہو اور نہایت خوبی اور صحت و بلاغت سے اس تقریر کو سنایا جائے۔کہ کیونکر رساله درود شریف آنحضرت ما تاریکی کے زمانہ میں پیدا ہوئے۔اور کس طرح بے سامانی کی حالت میں تمام قوموں کے جو رو جفا اٹھا کر بفضلہ تعالیٰ کامیاب ہو گئے۔اور کیسی خدا تعالے نے اپنے اس مقبول بندہ کی وقتا فوقنا تائیدیں کیں۔اور آخر کس طور سے اس دین کو مشارق و مغارب میں پھیلا دیا۔اور اس تقریر میں کچھ کچھ نظم بھی ہو۔اور پر درد اور موثر بیان ہو۔اور درمیان میں کثرت درود شریف کی سامعین کی طرف سے ہو۔اور کوئی علت اور بدعت درمیان میں نہ ہو۔تو ایسا جلسہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ میری نظر میں موجب ،عظیم ہے۔کیونکہ اس میں یہ نیت کی گئی ہے کہ تا سوانح مقدسہ نبی کریم میں اسلام کی محبت بڑھا دی جائے۔اور لوگوں کو عشق رسول کریم کے لئے حرکت دی جائے۔اور ناواقفوں پر عظمت اس انسان کامل اور مرد فانی فی اللہ کی کھولدی جائے۔جس نے دنیا میں تنہا آکر اور تمام دنیا کو شرک اور غفلت میں گرفتار پا کر بڑی مردی سے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ہر ایک قوم میں توحید کی صدا بلند کی۔اور ہر ایک کان میں لا اله الا الله کی آواز پہنچائی۔غرض سوانح نبویہ کو خوش آواز سے لوگوں پر ظاہر کرنا حقیقی مومنوں کا فرض ہے۔وہ مومن کا ہے کا ہے۔جس میں سوانح نبویہ کی عزت نہیں۔دوسرے لفظوں میں اسی جلسہ اظہار سوانح کا نام مجلس مولود ہے۔اس جلسہ اظہار سوانح میں در حقیقت بڑے فوائد ہیں۔ان سوانح کے سننے سے محبان رسول کا وقت خوش ہو گا۔اور ہر ایک مرد طالب جب ان سوانح کے ذریعہ سے ہمت اور صدق اور استقامت کے کام سنے گا۔تو اس کو بھی ہمت اور صدق اور استقامت کی طرف شوق بڑھے گا۔اور اس کی طلب زیادہ ہو گی۔اور مسلمان کہلا کر جو کچھ دین کی راہ میں کسل اور ضعف اور