عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 14
سے اللہ تعالیٰ کی مدد بھی لینی چاہئے۔صرف اپنی عقل پر بھروسہ نہ کریں۔واضح ہو کہ یہ حق صدران جماعت کو نہیں۔جہاں نیشنل صدر ہیں وہاں بھی ان کو نہیں کہ عاملہ کی رائے کو رڈ کرتے ہوئے اپنی رائے کے مطابق فیصلہ کریں۔اپنے اپنے دائرہ کار کو سمجھنے کے لئے عہد یداران کے لئے ضروری ہے کہ قواعد وضوابط کو پڑھیں اور سمجھیں۔اگر قواعد وضوابط کے مطابق عمل کریں گے تو بعض چھوٹے چھوٹے مسائل جو عاملہ کے اندر یا افراد جماعت کے لئے بے چینی کا باعث بن جاتے ہیں وہ نہیں بنیں گے۔پھر ایک خصوصیت عہد یداران کی یہ بھی ہونی چاہئے کہ وہ ماتحتوں سے حسن سلوک کریں۔جماعت کے اکثر کام تو رضا کارانہ ہوتے ہیں۔افراد جماعت جماعتی کام کے لئے وقت دیتے ہیں۔اس لئے وقت دیتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں۔اس لئے وقت دیتے ہیں کہ ان کو جماعت سے تعلق اور محبت ہے۔پس عہد یداروں کو بھی اپنے کام کرنے والوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے اور یہی اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے۔پھر اس حسن سلوک کے ساتھ اپنے نائبین اور ماتحتوں کو کام سکھانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے تا کہ جماعتی کام بہتر طور پر چلانے کے لئے ہمیشہ کا رکن مہیا ہوتے رہیں۔اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ جماعت کے کاموں کو اللہ تعالیٰ چلاتا ہے۔لیکن اگر افسران عہد یداران جن کو کام کا تجربہ ہے کام کرنے والوں کی دوسری لائن تیار کرتے ہیں تو ان کو اس کام کا بھی ثواب مل جائے گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ ہی مجھے، نہ پہلے خلفاء کو کبھی یہ فکر ہوئی کہ جماعتی کام کیسے چلیں گے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ ہے۔وہ انشاء اللہ تعالیٰ کام کرنے والے مخلصین مہیا کرتا رہے گا۔(ماخوذ از براہین احمدیہ، روحانی خزائن جلد اول صفحه 267 حاشیہ ) 15