عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 6
والوں کی یہ نشانی بتائی ہے کہ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا۔(البقرة:178) یعنی اپنے عہد کو جب کوئی عہد کر لیں پورا کرنے والے ہیں۔پس یہ خاص طور پر اُن لوگوں کا ایک بنیادی امتیاز ہونا چاہئے جو جماعتی کاموں کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں کہ وہ ہمیشہ سچائی پر قائم رہتے ہوئے اور اپنے تقویٰ کے معیار کو بڑھاتے ہوئے اپنے کام سرانجام دیں۔اگر ان کے سچائی کے معیار میں ذرا سا بھی جھول ہے ، کمی ہے، اگر ان کے تقویٰ کے معیار ایک عام فرد جماعت کے لئے نمونہ نہیں تو وہ اپنے عہد ، اپنے عہدے، اپنی امانت کے حق کو ادا کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔پس امراء، صدران سب سے پہلے اپنی عاملہ کے سامنے بھی اور افراد جماعت کے سامنے بھی اپنے نمونے قائم کریں۔سیکرٹریان تربیت ہیں جن کے سپر دتربیت کا کام ہے اور تربیت کا کام اسی وقت صحیح رنگ میں ہو سکتا ہے جب نمونے قائم ہوں۔جو کام کرنے والا ہے، جس کی ذمہ داری ہے، دوسروں کو نصیحت کرنے والا ہے تو خود بھی ان کاموں پر عمل کرنے والا ہو۔پس سیکرٹریان تربیت بھی افراد جماعت کے سامنے اپنے نمونے قائم کریں کہ جماعت کی تربیت کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔میں کئی موقعوں پر ذکر کر چکا ہوں کہ اگر شعبہ تربیت فعال ہو جائے تو بہت سے دوسرے شعبوں کے کام خود بخود ہو جاتے ہیں۔جتنا افراد جماعت کی تربیت کا معیار اونچا ہو گا اتناہی دوسرے شعبوں کا کام آسان ہوگا۔مثلاً سیکرٹری مال کا کام آسان ہوگا۔سیکرٹری امور عامہ کا کام آسان ہوگا۔سیکرٹری تبلیغ کا کام آسان ہوگا۔اسی طرح دوسرے شعبوں کا، قضاء کا کام آسان ہوگا۔7