عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 7
میں اکثر مختلف جگہوں پر عاملہ کی میٹنگ میں کہا کرتا ہوں کہ تربیت کا کام پہلے اپنے گھر سے شروع کریں اور یہ گھر صرف سیکرٹری تربیت کا گھر نہیں ہے بلکہ عاملہ کے ہر مبر کا گھر ہے اور مجلس عاملہ سب سے بڑھ کر ہے کہ وہ اپنی تربیت کرے۔امیر جماعت ،صدر جماعت اور سیکرٹری تربیت جو بھی پروگرام بناتے ہیں ان کو سب سے پہلے اپنی عاملہ کو دیکھنا چاہئے کہ وہ ان پروگراموں پر عمل کر رہی ہے کہ نہیں۔خدا تعالیٰ کے جو بنیادی احکام ہیں اور انسان کی پیدائش کا جو مقصد ہے اسے عاملہ کے ممبران پورا کر رہے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر تقویٰ نہیں۔اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سب سے بڑا حق عبادت کا ہے اور اس کے لئے مردوں کو یہ حکم ہے کہ نماز کا قیام کرو اور نمازوں کا قیام باجماعت نماز کی ادائیگی ہے۔پس امراء، صدران ، عہدیداران اپنی نمازوں کی حفاظت کر کے اس کے قیام اور باجماعت ادا ئیگی کی بھر پور کوشش کریں تو اس سے جہاں ہماری مسجد میں آباد ہوں گی ، نماز سینٹر آباد ہوں گے وہاں وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو بھی حاصل کرنے والے ہوں گے اور اپنے عملی نمونے سے افراد جماعت کی بھی تربیت کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بھی ہوں گے۔ان کے کاموں میں آسانیاں بھی پیدا ہوں گی۔صرف باتیں کرنے والے نہیں ہوں گے۔پس کام کرنے والے پہلے اپنے جائزے لیں کہ کس حد تک ان کے قول وفعل ایک ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ۔(الصف:3) یعنی اے مومنو وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ آیت ہی بتلاتی ہے کہ دنیا میں کہہ کر خود نہ کرنے والے بھی موجود تھے اور ہیں اور ہوں گے۔فرمایا کہ تم میری بات سن رکھو اور خوب یاد کرلو کہ انسان کی گفتگو سچے۔8