رسومات کے متعلق تعلیم — Page 30
30 مشکل پیش آرہی ہے اور اگر رشتہ ہو بھی جائے تو سسرال والوں کے مطالبات پورے نہ کئے جانے کے باعث آپس میں جھگڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔احمدی خواتین اپنے امام کے ہاتھ پر بیعت کرتے وقت یہ عہد دہراتی ہیں کہ ” جو نیک کام آپ بتائیں گے اس میں آپ کی فرمانبرداری کروں گی۔اس رسم کو چھوڑ نا یقیناً عہد بیعت کو پورا کرنا ہے کیونکہ اس کا حکم آپ کے امام نے آپ کو دیا ہے۔فرمایا: آپ نے 9 رفروری 1921ء کو ایک نکاح کا خطبہ پڑھاتے ہوئے ,, لوگوں میں رواج ہے کہ جہیز وغیرہ دکھاتے ہیں اس رسم کو چھوڑنا چاہئے۔جب لوگ دکھاتے ہیں تو دوسرے پوچھتے ہیں جب دکھانے کی رسم بند ہوگی تو لوگ پوچھنے سے بھی ہٹ جائیں گے۔“ خطبات محمود جلد 3 ص 93 لڑکی کے گھر مہندی لے جانے سے حضرت مصلح موعود نے منع فرمایا اور شوری 42ء میں بھی اس کے متعلق فیصلہ کیا گیا: شادیوں میں خوشی کا اظہار بعض گھرانوں میں بے ہودہ گانوں اور باجا وغیرہ بجانے سے بھی کیا جاتا ہے جہاں تک گانے کا سوال ہے اگر بے ہودہ نہ ہوں تو ان کی اجازت ہے لیکن باقی باجے بجانے یا ناچ وغیرہ ناجائز ہے۔نکاح پر باجا بجانے اور آتش بازی چلانے کے متعلق کسی نے حضور علیہ السلام سے سوال کیا۔آپ نے فرمایا: