رسومات کے متعلق تعلیم — Page 22
22 ہے اگر حرام ہے تو پھر کس کی پیروی کرو گے؟ کیونکہ جس کا ذکر زیادہ ہواس سے محبت بڑھتی ہے اور پیدا ہوتی ہے۔مولود کے وقت کھڑا ہونا جائز نہیں اور کہاں لکھا ہے کہ روح آتی ہے۔ملفوظات جلد سوم صفحہ 160 پھر حضور علیہ السلام فرماتے ہیں :۔الله و نحضرت ﷺ نے ہر ایک کام کا نمونہ دکھلا دیا ہے وہ ہمیں کرنا چاہئے سچے مومن کے واسطے کافی ہے کہ دیکھ لیوے کہ یہ کام آنحضرت ﷺ نے کیا ہے کہ نہیں اگر نہیں کیا تو کرنے کا حکم دیا ہے یا نہیں؟ حضرت ابراہیم آپ کے جد امجد تھے اور قابل تعظیم تھے کیا وجہ کہ آپ نے ان کا مولود نہ کروایا۔ملفوظات جلد سوم صفحه 162 " آج کل ایک رسم ختم قرآن کی بھی رائج ہے اس سلسلہ میں حضرت اقدس فرماتے ہیں :۔کیا آنحضرت ﷺ نے کبھی روٹیوں پر قرآن پڑھا تھا ؟ اگر آپ نے ایک روٹی پر پڑھا ہوتا تو ہم ہزار پر پڑھتے۔“ 66 ملفوظات جلد سوم صفحہ 162,161 پھر آپ فرماتے ہیں :۔خدا تعالیٰ کے پاک کلام قرآن کو نا پاک باتوں سے ملا کر پڑھنا بے ادبی ہے وہ تو صرف روٹیوں کی غرض سے ملاں لوگ پڑھتے ہیں۔اس ملک کے لوگ ختم و غیرہ دیتے ہیں تو ملاں لوگ لمبی لمبی سورتیں پڑھتے ہیں کہ شور با اور روٹی زیادہ ملے۔وَلَا تَشْتَرُوا بِايَتِى ثَمَنًا قَلِيلًا (البقره: 42)