راہِ ایمان — Page 115
115 اہل قادیان کے نام پیغام از حضرت سیّده نواب مبارکه بیگم صاحبه رضی الله عنها خُوشا نصیب کہ تم قادیاں میں رہتے ہو دیار مهدی آخر زماں میں رہتے ہو قدم مسیح کے جس کو بنا چکے ہیں حرم تم اُس زمین کرامت نشاں میں رہتے ہو خُدا نے بخشی ہے ”الدار “ کی نگہبانی اُسی کے حفظ اُسی کی اماں میں رہتے ہو فرشتے ناز کریں جس کی پہرہ داری پر ہم اُس سے دور ہیں تم اُس مکاں میں رہتے ہو فضا ہے جس کی معطر نفوسِ عیسی اُسی مقام فلک آستاں میں رہتے ہو نہ کیوں دلوں کو سکون و سرور ہو حاصل کہ قُرب خطہ رشکِ جناں میں رہتے ہو تمہیں سلام و دُعا ہے نصیب صبح و مسا جوار مرقد شاہ زماں میں رہتے ہو