راہِ ایمان — Page 23
23 نماز کے بعد کی دُعائیں ا۔نماز کے بعد تینتیس تینتیس بار یا دس دس بار سُبْحَانَ اللهِ الْحَمْدُ لله - الله آن بر۔اور ایک بار یہ دُعا پڑھو: - لا إلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَالْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - - اللهم أنت السّلامُ وَمِنكَ السَّلامُ اے اللہ تعالیٰ ! تو سلامتی نازل کرنے والا ہے اور تُجھ سے ہر قسم کی سلامتی ہے۔تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالْإِكْرَامِ ط تو بہت برکتوں والا ہے اے جلال اور اکرام والے۔نماز وتر نماز وتر پڑھنے کا وقت عشاء کے بعد سے صبح صادق تک ہے۔رات کے آخری حصہ میں نماز تنجد کے بعد پڑھو۔اگر پچھلی رات نہ اُٹھنے کا خوف ہو تو نماز عشاء کے بعد ہی پڑھ لوتو بہتر ہے۔نماز وتر کی تین رکعتیں ہیں خواہ اکٹھی پڑھو یا دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری رکعت الگ پڑھو۔اور وتروں کی تیسری رکعت میں اللہ اکبر کہ کر رگوع کرنے سے پہلے یا رگوع کرنے کے بعد سیدھے کھڑے ہو کر یہ دعاء قنوت پڑھو:۔