راہِ ایمان — Page 106
106 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کی بیان فرمودہ بعض ضروری باتیں ا۔صبح سویرے اُٹھا کرو کیونکہ اس کا بڑا ثواب ہے۔۲۔جس بندے کو اللہ تعالیٰ ذلیل کرنا چاہتا ہے اسے علم سے محروم کر دیتا ہے۔۔جن سے تم نے علم سیکھا اُن کی عزت کرو۔۴۔والدین کا حکم نہ ماننے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔۔جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔۶۔بڑا بھائی باپ کی جگہ ہوتا ہے۔ے۔بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام ضرور کیا کرو۔۔جب بھی کھانا کھانے لگو بشیر اللہ پڑھ لیا کرو۔9۔جس نے بائیں ہاتھ سے کھایا اُس کے ساتھ شیطان نے کھایا۔۱۰۔اگر راستہ میں تکلیف دینے والی کوئی چیز پڑی ہو تو اُ سے ہٹادیا کرو۔11۔کسی جانور کو بھی دُکھ نہ دو۔۱۲۔سچ نجات دیتا ہے اور جھوٹ ہلاک کرتا ہے۔۱۳۔اپنے قصور اور غلطی کے اقرار کرنے میں تامل نہ کرو۔۱۴۔صاف سُتھرے رہا کرو کیونکہ اسلام پاکیزہ مذہب ہے۔