راہِ ایمان — Page 105
105 بارھواں سبق قرآن شریف کی ضروری تعلیم ا۔اللہ ایک ہے صرف اُس کی عبادت کرو اور اُسی سے مدد مانگو۔۲۔خُدا تعالیٰ کے اور اُس کے رسول کے سب حکموں پر عمل کرو۔۔ماں باپ کی عزت کرو اور اُن کا کہا مانو۔۴۔خُدا سے اپنی غلطیوں اور قصوروں کی معافی مانگو۔۵۔مصیبت اور تکلیف کے وقت صبر سے کام لو۔۔جب وعدہ کرو، ضرور اُسے پورا کرو۔ے۔سب مسلمان بھائی بھائی ہیں۔کسی کو اپنے سے کم درجہ کا نہ مجھو۔۔آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کرو صلح سے کام لو۔۹۔خدا نے جو نعمتیں تمہیں دی ہیں اُن کا شکر یہ ادا کرو۔۱۰۔اسلام کو ساری دُنیا میں پھیلانے کی کوشش کرو۔☆☆☆