راہِ ایمان

by Other Authors

Page 98 of 121

راہِ ایمان — Page 98

98 خدام الاحمدیہ نو جوانوں کی مجلس ہے جس کا قیام حضرت خلیفہ اسی الثانی نے فرمایا تھا۔یہ مجلس اپنا فرض پوری محنت اور خلوص سے ادا کر رہی ہے۔تمام دنیا میں ہر ملک کی علیحدہ مجلس خدام الاحمدیہ قائم ہے۔تقسیم ملک کے وقت مخدوش حالات کی بناء پر بھارت میں اس کے کام میں ایک عارضی تعطل پیدا ہو گیا تھا۔لیکن تقسیم ملک کے فورا بعد ہی مجلس خدام الاحمدیہ بھارت سر گرم عمل ہو گئی۔اب یہ مجلس نہایت شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہے۔یہ مجلس احمدی نوجوانوں کی تربیت کرتی ہے غریب اور بے کس لوگوں کی خواہ وہ کسی قوم یا مذہب کے ہوں ، مدد کرنا اس مجلس کے پروگرام میں شامل ہے۔اطفال الاحمدیہ احمدی بچوں کی تنظیم اطفال الاحمدیہ بھی اسی مجلس یعنی خدام الاحمدیہ کے ماتحت کام کرتی ہے۔الجنہ اماء الله یہ احمدی عورتوں کی انجمن ہے۔جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ۱۹۲۲ء میں قائم کی تھی۔یہ انجمن احمدی عورتوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کرتی ہے۔سال میں ایک دفعہ اس کا سالانہ اجتماع ہوتا ہے۔ناصرات الاحمدیہ یہ احمدی بچیوں کی تنظیم کا نام ہے۔یہ لجنہ اماءاللہ کی نگرانی اور ہدایت کے ماتحت بچیوں کی تربیت کرنے اور اُن میں نیک عادات پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔احمدی بچیوں کے جلسے کئے جاتے ہیں جن میں تقریروں۔نظموں۔اور دینی معلومات کے مقابلے ہوتے ہیں پھر بچیوں کے امتحان لئے جاتے ہیں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی بچیوں کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔ہر سال لجنہ اماء اللہ کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر ناصرات الاحمدیہ کا بھی سالانہ اجتماع منعقد ہوتا ہے۔