راہِ ایمان

by Other Authors

Page 95 of 121

راہِ ایمان — Page 95

95 نظارت خدمت درویشان حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے تقسیم ملک کے بعد درویشان قادیان کی فلاح و بہبودی اور پاکستان میں اُن کے عزیز و اقارب کی نگہداشت اور سر پرستی کے لئے نظارت خدمت درویشان کا قیام فرمایا۔اور صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب قمر الانبیاء کو اس نظارت کا پہلا ناظر مقرر فرمایا۔آپ کی وفات کے بعد حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ایم۔اے ابن حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور آپ کے پوتے ہیں، کئی سال تک اس کام کو سر انجام دیتے رہے۔اُن کے بعد حضرت خلیفۃ یح الثانی رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ( خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ) کو ناظر خدمت درویشاں مقرر فر ما یا۔اور حضور رحمہ اللہ تعالی خلافت کے منصب پر فائز ہونے تک اپنی دیگر مصروفیات کے علاوہ بطور ناظر خدمت درویشاں ، درویشان کی سرپرستی فرماتے رہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے خلافت کی مسند پر متمکن ہونے کے بعد محترم حضرت میر داؤ د احمد صاحب ابن حضرت میر محمد الحق صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ و افسر جلسہ سالانہ کو ناظر خدمت درویشاں مقررفرمایا۔آپ اپنی وفات تک بڑی جانفشانی سے درویشان اور اُن کے اقرباء کی سر پرستی فرماتے رہے۔تحریک جدید انجمن احمد سید ۱۹۴۷ء کے انقلاب کے بعد بھی انجمن تحریک جدید قادیان بدستور قائم ہے۔اور اپنا فرض پوری محنت و خلوص سے ادا کر رہی ہے۔یہ انجمن حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے قائم فرمائی۔پاکستان میں علیحدہ تحریک جدید انجمن احمد میر بوہ پاکستان قائم ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح کی