راہِ ایمان

by Other Authors

Page 79 of 121

راہِ ایمان — Page 79

79 ساتواں سبق بعض ضروری جملے اور اُن کا مطلب ا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :۔اس کے معنی ہیں، اُن پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور سلام ہو۔یہ فقرہ صرف رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔عَلَيْهِ السّلام : - اس کے معنی ہیں، اُن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام ہو۔یہ فقرہ خُدا کے نبیوں اور ماموروں کے ناموں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ان شاء الله: - اس کے معنی ہیں، اگر خد اتعالیٰ نے چاہا۔جب کسی کام کے کرنے کا ارادہ ظاہر کرو یا کسی سے کوئی وعدہ کرو تو ساتھ انشاء اللہ ضرور کہو۔مثلاً یہ کام میں انشاء اللہ ضرور کروں گا“۔یا میں اپنا وعدہ انشاء اللہ ضرور پورا کروں گا“۔۴۔الحمد للہ : - اس کے معنے ہیں تمام تعریفوں کا مستحق صرف اللہ ہی ہے۔سورۃ فاتحہ اسی جملہ سے شروع ہوتی ہے جب بھی کوئی نعمت ملے یا کسی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنا ہو تو الحمد للہ ضرور کہتے ہیں۔کھانا کھانے اور چھینک آنے کے بعد بھی الحمد للہ کہنا چاہیئے۔۵ - يَرْحَمُكُمُ اللهُ : یعنی اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔جب کسی کو چھینک آئے اور وہ الحمد اللہ کہے تو سننے والے کو چاہیے کہ وہ کہے یرحمكم الله