راہِ ایمان

by Other Authors

Page 76 of 121

راہِ ایمان — Page 76

76 اسلامی قمری مہینوں کے نام محرم صفر ربیع الاول ربیع الثانی جمادی الاول جمادی الثانی رجب شعبان۔رمضان شوال۔ذی قعدہ۔ذی الحجہ یہ مہینے قمری مہینے کہلاتے ہیں۔مسلمانوں کا سُن سُن ہجری کہلاتا ہے۔کیونکہ مسلمانوں نے رسول پاک کی ہجرت سے سال شماری کی ہے۔هجری شمسی مہینوں کے نام اور اُن کی وجہ تسمیہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے ہجری شمسی سنہ کی تقویم میں مہینوں کے جو نام تجویز فرمائے ہیں وہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے بارہ اہم واقعات پر مبنی ہیں۔یہ تمام واقعات ایسے نقطۂ مرکزیہ کی حیثیت رکھتے ہیں جن کے اردگر داسلامی تاریخ چکر لگا رہی ہے۔ازدیاد علم اور افادہ احباب کی خاطر ذیل میں ہجری شمسی مہینوں کے نام اور اُن کی وجہ تسمیہ مختصر الفاظ میں تحریر کی جاتی ہے۔امید ہے کہ احباب جماعت حضور کی اس مایہ ناز تقویم کو حضور کے منشاء کے مطابق اپنے روز مرہ میں جگہ دیں گے اور زیادہ سے زیادہ رواج دیتے ہوئے اسلامی نظام کے قیام میں ممد و معاون ثابت ہوں گے۔ا صلح (جنوری) اس مہینہ شمسی میں کفار مکہ کے ساتھ حدیبیہ کے مقام پر صلح کا معاہدہ ہوا جس کے نتیجہ میں لوگ کثرت سے مسلمان ہونے شروع ہو گئے جس کا نام اللہ تعالیٰ نے فتح مبین رکھا ہے۔۲ تبلیغ (فروری) اس مہینہ میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کی طرف تبلیغی خطوط