راہِ ایمان — Page 72
72 نہیں دیا۔بعد میں جب ذکر آیا کہ پنڈت لیکھرام نے سلام کیا تھا تو آپ نے بڑے غصہ سے فرمایا کہ جو شخص ہمارے آقا کو گالیاں دیتا ہے ہم اُس کے سلام کا جواب کس طرح دے سکتے ہیں۔!!! نمونہ پر حضور کی یہ عادت تھی کہ چھوٹی سے چھوٹی بات میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پر عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔مہمان نوازی جو مہمان حضور کے پاس آتے تھے حضور ان کے لئے خاص کھانا پکواتے اور انہیں کھلاتے تھے۔اور ان کے آرام کا خیال رکھتے۔حضور کے ایک صحابی کا بیان ہے کہ ایک دفعہ میں قادیان آیا ہوا تھا۔رات کے بارہ بجے کسی نے دستک دی۔جب باہر آیا تو دیکھا کہ حضور نے ایک ہاتھ میں دودھ کا برتن اور گلاس اور دوسرے ہاتھ میں لیمپ پکڑا ہوا ہے۔حضور نے فرما یا کہیں سے دودھ آ گیا تھا، میں آپ کے لئے لے آیا ہوں۔دیانتداری ایک دفعہ حضور سیر کے لئے قادیان کے شمالی جانب تشریف لے گئے۔راستہ میں ایک کھیت کے کنارے چھوٹی سی بیری تھی اور اسے بیر لگے ہوئے تھے۔ایک صاحب نے دیکھا کہ بڑا عمدہ اور پکا ہوا بیر درخت کے نیچے گرا ہوا ہے۔اُنہوں نے اُسے اُٹھا کر کھانا چاہا۔جب حضور نے دیکھا تو فرمایا یہ بیر مت کھاؤ۔جہاں سے اُٹھایا ہے وہیں رکھ دو۔آخر یہ کسی کی ملکیت ہے۔اور مالک کی اجازت کے بغیر اسے کھانا ٹھیک نہیں۔صفائی حضور صفائی کا بہت خیال رکھتے تھے۔سادہ مگر صاف ستھرے کپڑے پہنتے تھے۔دانت