راہِ ایمان

by Other Authors

Page 69 of 121

راہِ ایمان — Page 69

69 چوتها سبق حضرت رسول پاک سلالہ اسلام کا اسوہ حسنہ ہمارے رسول پاک حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم میں خدا نے ساری خوبیاں جمع کر دی تھیں۔ہر معاملہ میں آپ ہمارے لئے کامل نمونہ ہیں۔ہمیں چاہئیے کہ آپ کے نمونہ پر عمل کریں اور آپ کی خوبیاں اختیار کرنے کی کوشش کریں تا کہ اللہ میاں ہم سے خوش ہو۔اسلام کا حکم ہے کہ ہمیشہ سچ بولو اور خواہ کتنے ہی نقصان کا خطرہ ہو پھر بھی جھوٹ ہرگز نہ بولو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بچپن سے ہی سچ بولنے میں بہت مشہور تھے اور آپ کی اتنی شہرت تھی کہ جب خُدا نے آپ کو نبی بنایا تو آپ نے ایک پہاڑی پر چڑھ کر مکہ کے لوگوں کو جمع کیا۔اور فرمایا، اے لوگو ! اگر میں تمہیں کہوں کہ اس پہاڑی کے پیچھے ایک زبردست لشکر جمع ہے جو تم پر حملہ کرنے والا ہے تو کیا تم میری بات پر یقین کر لو گے؟ سب لوگوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ ہم ضرور یقین کریں گے کیونکہ ہم نے آپ کو بچپن سے ہی کبھی جھوٹ بولتے نہ دیکھا نہ سنا۔وعدہ پورا کرنا آپ جو وعدہ کرتے تھے اُسے ضرور پورا کرتے تھے جنگ بدر میں آپ کے ساتھ صرف ۳۱۳ آدمی تھے۔کافر ایک ہزار تھے۔گویا آپ کو آدمیوں کی بہت ضرورت تھی۔اُس وقت دو