راہِ ایمان

by Other Authors

Page 70 of 121

راہِ ایمان — Page 70

70 مسلمان آپ کی خدمت میں آئے۔انہوں نے کہا ہم مکہ سے آئے ہیں راستہ میں کافروں نے ہمیں پکڑ لیا تھا۔اور اُنہوں نے اس وعدہ پر ہمیں چھوڑا ہے کہ ہم اس جنگ میں مسلمانوں کی طرف سے نہیں لڑیں گے۔مگر یہ وعدہ مجبوری کا تھا۔حضور ہمیں لڑنے کی اجازت دیں۔حضور نے فرمایا ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا گو ہمیں آدمیوں کی بہت ضرورت ہے۔مگر تم نے جو وعدہ کیا ہے اُسے ضرور پورا کرو۔چنانچہ حضور نے انہیں لڑنے کی اجازت نہ دی۔رم حضور دوست و دشمن، بچے بوڑھے ،عورت اور مردسب پر رحم فرماتے تھے۔بلکہ پرندوں اور جانوروں پر بھی رحم فرماتے تھے۔ایک دفعہ حضور نے فرمایا، میں جب نماز شروع کرتا ہوں تو ارادہ کرتا ہوں کہ لبی نماز پڑھاؤں مگر پیچھے سے کسی بچے کے رونے کی آواز آ جاتی ہے۔اس لئے میں بچے کا خیال کرتے ہوئے نماز کو مختصر کر دیتا ہوں۔حضور عورتوں اور بچوں پر خاص طور پر رحم فرماتے تھے۔عرب کے ملک میں رواج تھا کہ اگر کوئی لڑکی پیدا ہو جاتی تو اُسے زندہ ہی زمین میں گاڑ دیتے تھے۔آپ نے اس سے سختی سے منع کیا اور فرمایا کہ یہ تو بڑا گناہ ہے۔عرب میں یہ بھی دستور تھا کہ زندہ جانوروں کی ران سے تھوڑا سا گوشت کاٹ لیتے اور اُسے بھون کر کھا لیتے۔اس سے جانور بیچارے کو بہت تکلیف ہوتی تھی۔حضور نے اس سے بھی منع فرمایا۔والدین کی خدمت اور اطاعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں سب سے اچھا سلوک کس سے کروں؟ حضور نے فرمایا اپنی ماں سے۔اُس نے پوچھا اس کے بعد کس کے ساتھ سب سے اچھا سلوک کروں؟ حضور نے فرمایا اپنی ماں سے۔پھر تیسری بار یہی سوال کیا۔حضور