راہِ ایمان — Page 59
59 پہلا سبق احمدیہ جماعت کی خصوصیات احمدیوں اور غیر احمدیوں کے عقیدوں میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ غیر احمدی مسلمانوں میں بہت سے ایسے عقیدے پھیل گئے ہیں جو ہمارے ایمان کے مطابق اسلام اور قرآن مجید کی تعلیم کے خلاف ہیں۔احمدی ان عقیدوں کو نہیں مانتے اور صرف ان عقیدوں کو سچا سمجھتے ہیں جو قرآن شریف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق ہیں۔۲۔غیر احمدی مسلمانوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام پر لوگوں نے ظلم کئے اور انہیں مارنے کے لئے صلیب پر چڑھادیا تو خدا نے انہیں ظلم سے بچانے کے لئے زندہ آسمان پر اُٹھالیا جہاں اب بھی وہ زندہ موجود ہیں۔مگر جماعتِ احمد یہ اس عقیدہ کو قرآن شریف کی تعلیم کے بالکل خلاف سمجھتی ہے۔اس لئے وہ اسے نہیں مانتی۔ہمارا ایمان ہے کہ جس طرح دوسرے تمام نبی فوت ہو چکے ہیں۔اسی طرح حضرت عیسی بھی فوت ہو چکے ہیں۔سب سے زیادہ ظلم تو ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوئے جب خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی اسی دُنیا میں رہنے دیا تو ہم یہ کس طرح مان لیں کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی کو ظلموں سے بچانے کے لئے زندہ آسمان پر اُٹھالیا۔۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی تھی کہ ہر صدی کے سر پر اسلام کی حفاظت کرنے