راہِ ایمان — Page 54
54 اللہ میاں کا خط ! (حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا قرآن دل کی قوت قرآن ہے سہارا اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا اُستانی جی پڑھاؤ جلدی مجھے سیپارہ پہلے تو ناظرے سے آنکھیں کروں گی روشن پھر ترجمہ سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا مطلب نہ آئے جب تک کیونکر عمل ہے ممکن بے ترجمے کے ہرگز اپنا نہیں گزارا یا رب تو رحم کر کے ہم کو سکھادے قرآں ہر دُکھ کی یہ دوا ہو۔ہر درد کا ہو چارا دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نور فرقاں بن جاؤں پھر تو سچ سچ میں آسماں کا تارا