راہِ ایمان — Page 55
55 w احمدی بچی کی دُعا (حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) رض نوٹ :۔یہ نہایت اچھی اور پیاری نظم حضرت ڈاکٹر صاحب نے اپنی صاحبزادی حضرت سیدہ ام متین مریم صدیقہ صاحبہ سلمہا اللہ تعالی حرم حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ وصدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ) کے لئے اُن کے بچپن کے زمانہ میں لکھی تھی :۔الہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے میری زندگی پاک و طیب بنادے مجھے دین و دنیا کی خُوبی عطا کر ہر اک درد اور دکھ سے مجھ کو شفا دے زباں پر مری جھوٹ آئے نہ ہرگز کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے گناہوں سے نفرت بدی سے عداوت ہمیشہ رہیں دل میں اچھے ارادے ہر اک کی کروں خدمت اور خیر خواہی جو دیکھے وہ خوش ہو کے مجھ کو دعا دے بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت سراسر محبت کی پتلی بنا دے