راہِ ایمان — Page 33
33 پانچواں سبق حضرت محمد مصطفے صلی للہ السلام اور حضور کے خلفاء حضرت محمد مصطفے صایشیا کی تم ہمارے سب سے بڑے آقا اور تمام نبیوں کے سردار ہیں۔آپ کے ذریعہ ہی اسلام جیسا کامل اور مکمل مذہب ہمیں نصیب ہوا۔آپ پر قرآن مجید نازل ہوا جس میں ہماری بھلائی اور بہتری کی تمام اچھی سے اچھی باتیں موجود ہیں۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۱/۲۰ پریل ۵۷۰ کو ملک عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے۔آپ کا خاندان بہت اعلیٰ اور شریف خاندان تھا۔آپ کے والد کا نام عبد اللہ اور والدہ کا نام آمنہ تھا۔آپ کے والد آپ کے پیدا ہونے سے پہلے فوت ہو گئے تھے۔اور آپ ابھی چند سال ہی کے تھے کہ والدہ بھی وفات پاگئیں اور آپ یتیم رہ گئے۔ماں باپ کی وفات کے بعد آپ نے پہلے اپنے دادا عبد المطلب کے ہاں اور اُن کی وفات پر اپنے چا ابو طالب کے گھر پرورش پائی۔آپ مشروع سے ہی اچھے اچھے اور نیک کام کیا کرتے تھے۔بُری باتوں سے ہمیشہ بچتے۔ایک خُدا کی عبادت کرتے۔غریبوں کی مدد کرتے اور ہمیشہ سچ بولتے تھے۔جب آپ چالیس برس کے ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبی اور رسول بنایا۔اور دنیا کی اصلاح کرنے کا کام آپ کے سپر د کیا۔آپ سے پہلے دنیا میں جتنے نبی اور رسول آئے ،سب کی لوگوں نے سخت مخالفت کی۔اسی طرح آپ کی بھی سخت مخالفت ہوئی۔جب