راہِ ایمان

by Other Authors

Page 112 of 121

راہِ ایمان — Page 112

112 چاہیئے۔کیونکہ اگر میں گرا تو صرف میرا نقصان ہوگا۔لیکن اگر آپ گر گئے تو ساری اُمت اور قوم کے گرنے کا خطرہ ہے۔لڑکے کے اس مختصر مگر برجستہ جواب میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ جس انسان کا رتبہ اور مقام بلند ہو وہ اگر کوئی غلطی کر بیٹھے تو اُس کا نقصان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ہم بھی ہر احمدی بچے سے کہتے ہیں کہ اے بچو ! تمہارا مقام دنیا کے دیگر بچوں سے بہت بلند ہے۔اگر تم نے خدانخواستہ کوئی برا کام یا کوئی کمزوری دکھائی تو اس کی وجہ سے صرف تمہیں ہی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اسلام بھی بدنام ہوگا۔احمدیت بدنام ہوگی اور لوگ کہیں گے دیکھو اس نے ایک احمدی اور مسلمان بچہ ہو کر پھر یہ بُرا کام کیا ہے۔اسلام اور احمدیت کے نو نہالو! اپنے اس بلند مقام کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو۔کوئی ایسا کام نہ کرو جو اسلام اور احمدیت کے خلاف ہو۔ہمیشہ ایسے اخلاق ظاہر کرو جس سے اسلام کی شان بلند ہو۔احمدیت کی عزت بڑھے اور لوگ تمہاری تعریف کریں۔ہر احمدی بچے کو یہ چاہئیے کہ وہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے الفاظ میں یہ عہد کرے کہ :۔میں آئندہ یہی سمجھوں گا کہ احمدیت کا ستون میں ہوں۔اگر میں ذرا ہلا اور میرے قدم ڈگمگائے تو میں سمجھوں گا کہ احمدیت پر زد آ گئی۔