راہِ ایمان

by Other Authors

Page 108 of 121

راہِ ایمان — Page 108

108 نماز کبھی نہ چھوڑو حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ الز کی ضروری ہدائیتیں ”جو شخص نماز چھوڑتا ہے میں اُس کو یقین دلا تا ہوں کہ اس کو کبھی ایمان کی موت نصیب نہ ہوگی۔نماز کو چھوڑ نا کوئی معمولی بات نہیں۔عام طور پر لوگ جو کبھی نماز پڑھتے ہیں اور کبھی چھوڑ دیتے ہیں وہ رسم کے طور پر اور دکھاوے کے لئے نماز پڑھتے ہیں“۔کوئی احمدی سینما نہ دیکھے میں جماعت کو حکم دیتا ہوں کہ کوئی احمدی سنیما۔سرکس تھیٹر وغیرہ کسی تماشے میں بالکل نہ جائے۔اور اس سے بکلی پر ہیز کرے۔ہر مخلص احمدی جو میری بیعت کی قدر و قیمت سمجھتا ہے اُس کے لئے سنیما یا کوئی اور تما شا وغیرہ دیکھنا یا کسی کو دکھانا جائز نہیں۔سنیما کے متعلق میری رائے ہے کہ نقصان دہ چیز ہے۔موجودہ فلموں کو دیکھنا ملک اور اس کے اخلاق کے لئے مہلک ہے۔