راہِ ایمان

by Other Authors

Page 93 of 121

راہِ ایمان — Page 93

93 قَدِ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ مَا هَذَا إِلَّا تَهْدِيدُ الْحُكَامِ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلى مَعَادٍ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيَكَ بَغْتَةً يَأْتِيكَ نُصْرَتي إِلَى أَنَا الرَّحْمَنُ ذُو الْمَجْدِ وَ الْعُلَى ترجمہ :۔تجھ پر اور تیرے ساتھ کے مومنوں پر مواخذہ حکام کا ابتلاء آئے گا۔وہ ابتلاء صرف تہدید ہو گا۔اس سے زیادہ نہیں۔وہ خدا جس نے خدمت قرآن تجھے سپر د کی ہے پھر مجھے قادیان میں واپس لائے گا۔میں اپنے فرشتوں کے ساتھ نا گہانی طور پر تیری مدد کروں گا۔اور میری مدد تجھے پہنچے گی۔میں ذوالجلال بلندشان والا رحمان ہوں۔(تذکره صفحه ۲۹۵) اس سے ظاہر ہے کہ ہجرت والی حالت عارضی ہے۔اور جس طرح ہجرت کی پیشگوئی پوری ہوگئی ہے، اپنے وقت پر واپسی کی پیشگوئی بھی یقینا پوری ہو کر رہے گی۔دسواں سبق جماعت احمدیہ کا موجودہ نظام جماعت احمدیہ کے انتظام کو اچھی طرح چلانے کے لئے ہمارے حضرت صاحب نے مختلف محکمے اور تنظیمیں قائم کی ہوئی ہیں چند ایک کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے:۔صدر انجمن احمدية یہ جماعت کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان میں قائم فرمائی تھی۔۱۹۴۷ء کے انقلاب کے بعد بھی صدر انجمن احمد یہ قادیان بدستور قائم