راہِ ایمان

by Other Authors

Page 87 of 121

راہِ ایمان — Page 87

87 مدید گلشن پارک کی تعمیر ، مقام ظہور قدرت ثانیہ میں یادگار کی نئی تعمیر ، شاہ نشین و مزار مبارک سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی رینوویشن ہنگر خانہ حضرت مسیح موعود میں توسیع سرائے طاہر ، سرائے وسیم تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری سکول کی وسیع عمارت، دار الصناعت کا قیام ، متعدد مکانات و گیسٹ ہاؤسز ، قرآن نمائش مخزن تصاویر ، النور نمائش، امن عالم نمائش ، نورالدین ائبریری (مرکزی لائبریری قادیان ) کی تعمیرات و قیام عمل میں آئے۔منارة امسیح۔مسجد مُبارک۔مسجد اقصیٰ بہشتی مقبرہ کی زیارت کے لئے ایک بڑی تعداد غیر از جماعت لوگوں کی روزانہ آتی ہے جن کو مقامات مقدسہ کی زیارت کرانے اور اسلام و احمدیت کی تعلیمات سے روشناس کرانے کا انتظام موجود ہے۔اشاعت لٹریچر واخبارات نظارت نشر و اشاعت قادیان کی طرف سے اسلام احمدیت کا تبلیغی لٹریچر گورمکھی ، ہندی، اُردو، انگریزی اور دوسری علاقائی زبانوں میں ہر سال کئی لاکھ صفحات پر مشتمل شائع ہوتا ہے۔نیز ہندوستان کی 15 علاقائی زبانوں میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع ہو چکا ہے جو غیر مسلموں کو قرآنی علوم و معارف سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ہندوستان کی بڑی بڑی شخصیتوں کو اور بیرونی ممالک سے آنے والے معززین کو روحانی تحفہ کے طور پر پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوتی رہتی ہے۔(اب تک جماعت احمد یہ عالمگیر کی طرف سے دنیا بھر کی 75 زبانوں میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ طبع ہو چکا ہے فالحمد للہ علی ذالک) اللہ کے فضل سے مرکز قادیان سے ایک ہفتہ وار اردو اخبار ” بدر “ 1952 سے جاری ہے۔جس میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطبات، خطابات رپورٹیں ، مرکزی اعلانات اور تبلیغی کارگزاریوں کی رپورٹیں اور علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوتے ہیں۔اس کے