راہِ ایمان

by Other Authors

Page 86 of 121

راہِ ایمان — Page 86

86 ہیں تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری سکول میں + 2 تک تعلیم دی جاتی ہے۔اقراء کنڈرگارٹن ، نصرت گرلز ہائی سکول، نصرت ویمن کالج، اور خصوصی دینی تعلیم کے لئے جامعہ احمدیہ قائم ہے جس میں عربی کی تعلیم دی جاتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ اسلام کا بالتفصیل اور دیگر مذاہب کا بھی مطالعہ کرایا جاتا ہے اور مبلغین اسلام تیار کئے جاتے ہیں۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے مختلف ممالک میں جامعات قائم ہو چکے ہیں جن میں دینی تعلیم حاصل کر کے مبلغین ! دنیا بھر میں تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔دار الصناعۃ میں نوجوانوں کو مختلف ٹیکنیکل امورسکھائے جاتے ہیں۔ہسپتال اسلام صدر انجمن احمدیہ نے اپنے محدود ذرائع آمد کے با وجود ملکی تقسیم یعنی ۱۹۴۷ء سے ایک خیراتی شفاخانہ چھوٹی سی جگہ میں کھول رکھا تھا جو احمد یہ شفا خانہ کے نام سے موسوم ہے۔اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک نئی وسیع و عریض عمارت بنا کر اس میں منتقل ہو چکا ہے اس میں جدید سہولیات بھی میسر ہیں۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ نے اس کا نام نور ہسپتال تجویز فرمایا اور ۲۰۰۵ء میں قادیان آمد کے موقع پر اس کا افتتاح فرمایا۔۱۹۴۷ بو سے لے کر اب تک یہ ہسپتال ہر مذہب و ملت کے افراد کے لئے یکساں طور پر نہایت ہمدردی کے ساتھ بتی امداد بہم پہنچاتا چلا جا رہا ہے اور علاقہ میں کافی شہرت حاصل کر چکا ہے۔کام بہ ء میں ہسپتال کی صد سالہ جو بلی تقریب منائی گئی۔قادیان میں رینوویشن ،توسیع وجدید تعمیرات خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں دارا مسیح کی رینوویشن، مسجد اقصیٰ کی رینوویشن و توسیع