راہِ ایمان — Page 71
71 نے پھر یہی جواب دیا کہ اپنی ماں سے جب چوتھی بار اس نے پھر سوال کیا کہ حضور ماں کے بعد میں سب سے زیادہ سلوک کس سے کروں تو حضور نے فرمایا، اپنے باپ کے ساتھ۔اس سے خود اندازہ لگا لو کہ حضور ماں باپ کی خدمت اور ان کی فرمانبرداری کو بچوں کے لئے کتنا ضروری سمجھتے تھے۔دراصل حضور نے یہ تاکید اس لئے فرمائی کہ خود اللہ تعالیٰ نے جہاں اپنی اطاعت کا حکم دیا ہے وہاں ساتھ ہی والدین کی اطاعت کو بھی ضروری ٹھہرایا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔”اے لوگو! اپنے اللہ کی عبادت کرو۔اور اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھی ہمیشہ بھلائی اور اطاعت کا سلوک کرو۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے والدین گو بچپن میں فوت ہو گئے تھے لیکن حضور اپنے چچا ابوطالب اور اپنی دایہ حلیمہ کو اپنے والدین کی طرح سمجھتے تھے اور ان کی بہت عزت کرتے تھے۔اُن کا کہنا مانتے تھے اور ان کی خدمت کرتے تھے۔پانچواں سبق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ اخلاق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت ہی محبت تھی۔ایک دفعہ پنڈت لیکھرام نے جو آنحضرت کی شان میں بہت گستاخیاں کیا کرتا تھا آپ کو سلام کیا۔آپ نے منہ دوسری طرف کر لیا۔اُس نے پھر سلام کیا۔آپ نے پھر بھی اس کا کوئی جواب