راہِ ایمان — Page 18
18 تَسْمِيع سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَها ط اللہ تعالیٰ نے اُس کی سنی جس نے اُس کی تعریف کی۔تحمید ربنا لك الحمدط اے ہمارے رب ! سب تعریف تیرے ہی لئے ہے۔حَمَّدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَ كَافِيْهِ ط بہت زیادہ تعریف جو پاک ہو اور جس میں برکت ہو۔اس کے بعد الله اكبر کہہ کر سجدہ میں جاؤ۔اور سجدہ کی یہ تسبیح تین بار یا زیادہ طاق مرتبہ پڑھو سبحان ربي الأعلى ط پاک ہے میرا رب بڑی شان والا۔