راہ ھدیٰ — Page 84
حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں:۔جمال و حسن قرآن نور جان ہر قمر مسلماں ہے ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلام پاک رحماں ہے بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہے کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز اگر لولوئے۔عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے برا حسین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۱۸۳ مطبوعه ۱۸۸۲ روحانی خزائن جلد ا صفحه ۱۹۸ تا ۲۰۰) پھر فرماتے ہیں :- نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی نکلا پاک وہ جس سے انوار کا دریا نکلا حق کی توحید کا مرجھا ہی چلا تھا پودا چشمه اصفی نکلا یه ناگہاں غیب سے یا الہی تیرا فرقاں ہے کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں کیا نکلا سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں مئے عرفاں کا یہی ایک ہی شیشه نکلا کس سے اس نور کی ممکن ہو جہاں میں تشبیہ وہ تو ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلا ( براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ ۲۷۴ بار اول مطبوعه ۱۸۸۲ء روحانی خزائن جلد اول صفحه (۳۰۵ مزید فرمایا تو نے سکھایا فرقاں جو ہے مدار ایماں جس سے ملے ہے عرفاں اور دور ہوئے شیطان