راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 83 of 198

راہ ھدیٰ — Page 83

A ایک بے ہودہ اور لغو طور پر اسلام میں رائج ہو گئی تھی اس کو کلام الہی کا خادم بنایا جائے " ( نزول المسیح صفحه ۵۹ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۸ صفحه ۴۳۷) ایک اور جگہ فرمایا میں قرآن شریف کے معجزہ کے حل پر عربی بلاغت و فصاحت کا نشان دیا گیا ہوں۔کوئی نہیں کہ جو اس کا مقابلہ کر سکے " ( ضرورة الامام صفحه ۲۵ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۴۹۶) قرآن کریم کی برکت سے اور قرآن شریف کے معجزہ کے کل کے طور پر اللہ تعالیٰ سے حضرت مرزا صاحب کو عربی زبان میں انشاء پردازی کی جو طاقت ملی اس کے نتیجہ میں آپ نے معارف و جوائق قرآنی بیان کرنے کے لئے عربی زبان میں دو درجن کے قریب فصیح و بلیغ کتابیں لکھیں اور اپنے مخالفین کے سامنے انہیں انعامی چیلنج کے طور پر پیش فرمایا اعجاز المسیح کا جواب لکھنے پر مبلغ ۵۰۰ روپے اور اعجاز احمدی کا جواب لکھنے کے لئے مبلغ ۱۰۰۰۰ ہزار روپیہ انعام مقرر فرمایا۔مگر اس بھاری انعامی رقوم کی پیشکش کے باوجود لدھیانوی صاحب کے بزرگوں سمیت کسی بھی مخالف کو خدا تعالٰی نے ان کا جواب لکھنے کی توفیق نہ دی۔1 1- پر لدھیانوی صاحب نصرت الہی کے اس نشان سے فائدہ اٹھانے کی بجائے اس پر یہ کہہ کر اعتراض کر رہے ہیں کہ اس معجزہ کے ذریعہ جماعت احمدیہ قرآن کریم کی معجزانہ شان کا انکار کر رہی ہے۔یہ جو سراسر بہتان ہے۔گذشتہ صفحات میں آپ اس کی تفصیل پڑھ چکے ہیں۔حضرت مرزا صاحب تو عشق قرآن میں اور قرآن کریم کے حقائق و معارف بیان کرنے کے لحاظ سے دنیا میں عالمگیر شہرت پاگئے ہیں۔کوئی شریف النفس انسان جو آپ کی نظم و نثر کا مطالعہ کرتا ہو۔آپ کے قرآن سے عشق اور محبت اور عزت سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہیں سکتا۔جیسی مدح سرائی قرآن کریم کی آپ نے کی ہے اگر کسی مولوی نے اس کا عشر عشیر بھی کیا ہو تو لدھیانوی صاحب نکال کر دکھا ئیں۔ایک طرف حضرت مرزا صاحب کی قرآن کریم کے بارے میں مدح سرائی رکھ لیں اور دوسری طرف اپنے پیروں اور مرشدوں کی قرآن کی مدح سرائی رکھ لیں پھر دیکھیں کون مدح سرائی میں بڑھا ہوا ہے۔حضرت مرزا صاحب کی نظم و نثر سے چند نمونے ہم یہاں بھی پیش کرتے ہیں۔