راہ ھدیٰ

by Other Authors

Page 82 of 198

راہ ھدیٰ — Page 82

Ar ہیں کہ وحی قرآنی اپنی تعلیم اور اپنے معارف اور برکات اور علوم میں ہر یک وحی سے اقوئی و اعلیٰ ہے" مزید فرمایا :- سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد ۲ حاشیه صفحه ۲۴۸) فی الحقیقت قرآن شریف اپنے معارف اور حکمتوں اور پر برکت تاثیروں اور بلاغتوں میں اس حد تک پہنچا ہوا ہے جس تک پہنچنے سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں اور جس کا مقابلہ کوئی بشر نہیں کر سکتا اور نہ کوئی دوسری کتاب کر سکتی ہے۔" سرمه چشم آریه حاشیه صفحه ۲۴۸ ، روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحه ۲۴۸) ان تحریرات کو پڑھ کر ہر ایک پر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو اعجاز المسیح یا اعجاز احمدی کے طور پر یا کسی اور رنگ میں اگر کوئی اعجاز عطا ہوا ہے تو وہ یقیناً اور بلاشبہ قرآن کریم کی برکت سے ہی ملا ہے نہ کہ اس سے الگ اور آزادانہ طور پر - حضرت مرزا صاحب کے نزدیک دراصل یہ اعجاز قرآن کا اعجاز ہے۔اور دنیا پر قرآن کریم کی حقانیت ثابت کرنے کے لئے اللہ تعالٰی قرآن سے محبت کرنے والوں کو اعجاز عطا فرماتا ہے۔اب ہم حضرت مرزا صاحب کی اس عبارت کو ہدیہ قارئین کرتے ہیں جو اس ضمن میں حرف آخر ہے۔فرمایا :- " قرآن شریف کی زبردست طاقتوں میں سے ایک یہ طاقت ہے کہ اس کی پیروی کرنے والے کو معجزات اور خوارق دیئے جاتے ہیں اور وہ اس کثرت سے ہوتے ہیں کہ دنیا ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی " ( مضمون منسلکه چشمه معرفت صفحه ۴۰ روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۰۹) لدھیانوی صاحب یہ تاثر دے رہے ہیں کہ احمدی قرآن کریم کے مقابلہ میں اعجاز احمدی اور اعجاز مسیح کو بطور نشان پیش کرتے ہیں۔یہ ان کا اسی طرح کا صریح جھوٹ ہے جس کا نمونہ وہ اپنے اس رسالہ میں بارہا دکھا چکے ہیں حضرت مرزا صاحب نے اپنے اس نشان کو قرآن کریم کے بالمقابل ہرگز قرار نہیں دیا بلکہ آپ فرماتے ہیں۔”ہمارا تو یہ دعویٰ ہے کہ معجزہ کے طور پر خدا تعالٰی کی تائید سے اس انشاء پردازی کی ہمیں طاقت ملی ہے تا معارف و حقائق قرآنی کو اس پیرایہ میں بھی دنیا پر ظاہر کریں اور وہ بلاغت جو