راہ ھدیٰ — Page 79
29 صف آراء ہوں گے نماز فجر کے وقت جبکہ نماز کی امامت ہو چکی ہو گی عیسی علیہ السلام نزول فرمائیں گے حضرت مهدی علیہ الرضوان حضرت عیسی علیہ السلام کو نماز کے لئے آگے کریں گے اور خود پیچھے ہٹ آئیں گے مگر حضرت عیسی انہی کو نماز پڑھانے کا حکم فرمائیں گے " (شناخت صفحه ۱۹ از مولانا محمد یوسف لدھیانوی زیر اہتمام مرکزی دفتر عالی مجلس تحفظ ختم نبوة حضوری باغ روڈ ملتان) پس افسوس کہ یہ کس قدر نا قابل اعتماد مولوی صاحب ہیں کہ بنی نوع انسان کو دھوکہ دینے کے لئے اپنے عقیدے بھی چھپاتے ہیں اور وہی بات اگر کوئی دوسرا کے تو اس پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔عقیدہ نمبر ۱۶ اس عنوان کے تحت لدھیانوی صاحب لکھتے ہیں۔( صفحه ۲۱) " قرآن کریم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو امت کی مائیں فرمایا ہے۔وَاَزْوَاجُدُ أُمَّهَاتُهُمُ (الاحزاب) لیکن قادیانی مذہب میں یہ لقب جناب مرزا صاحب کی اہلیہ محترمہ کا ہے۔" یہ بھی مولوی صاحب کی احمقانہ تلیس کی ایک عجیب مثال ہے۔اور بھی سوال عقلاً اس موقعہ پر اٹھ سکتے ہیں کہ کیا امھات المومنین کے سوا جو یقیناً ازواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کسی اور امتی کی زوجہ کو ام المومنین کہنا جائز ہے کہ نہیں دوسرا سوال عقلاً یہ اٹھتا ہے کہ جب احمدی حضرات بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی زوجہ محترمہ کو ام المومنین کہتے ہیں تو ساری امت محمدیہ میں آغاز سے لے کر قیامت تک وہ مومنوں کی ماں ہیں یا ام المومنین سے مراد جماعت احمدیہ سے مسلک وہ مومنین ہیں جو فی الحقیقت حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی زوجہ کا ایک بچی ماں کی طرح احترام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا ہمسر اور شریک نہیں سمجھتے۔جہاں تک اس دوسری بات کا تعلق ہے یہ تو ہر معقول آدمی سمجھ جائے گا کہ اس احمدی موقف کو دنیا کے سامنے دیانتداری کے ساتھ پیش کیا جائے تو کسی کے نزدیک قابل اعتراض نہیں ہو سکتا جہاں تک پہلے پہلو کا تعلق ہے ہم یہ بات خوب کھول دینا چاہتے ہیں کہ ا -