راہ ھدیٰ — Page 65
۶۵ تعدی کی راہ سے جماعت احمدیہ کی طرف عقیدے بنا کر منسوب کرتے چلے جا رہے ہیں۔ایک بھی احمدی یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتے ہمارے آقا و مولیٰ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نہیں بلکہ حضرت مرزا صاحب پر سلام اور درود بھیجتے ہیں۔دوسرے نمبر پر لدھیانوی صاحب نے اس دجل سے کام لیا ہے کہ گویا قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود اور سلام بھیجتے ہیں لیکن آپ کے امتیوں کی طرف اس بات کو منسوب کرنا گویا قرآن کریم کے خلاف ہے اور کلمہ کفر ہے۔پتہ نہیں یہ مولوی صاحب کسی مدرسے میں قرآن پڑھے ہیں یا کتنی بار قرآن پڑھے ہیں جن کو اس آیت کا علم ہی نہیں کہ جس میں اللہ تعالٰی امت محمدیہ کو مخاطب کر کے فرمانا ہے - هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَلَائِكَلِيُخْرِ جَكُمْ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بالمؤمِنينَ رَحِيماً (احزاب آیت نمبر ۴۴) کہ اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتے سب مومنوں پر درود بھیجتے ہیں تاکہ وہ اندھیروں سے روشنی میں نکلیں۔گویا عرش کا خدا اور اس کے فرشتوں کا سب سچے مومنوں پر درود بھیجنا نہ صرف یہ کہ قرآن سے ثابت ہے بلکہ اس درود کے نتیجہ میں قسما قسم کی ظلمتوں سے نکل کر نور میں داخل ہوتے ہیں۔پس اگر لدھیانوی صاحب کی یہ بد نصیبی ہے کہ نہ انہیں ایسے مومنوں کا علم ہے کہ خدا اور اس کے فرشتے جن پر درود بھیجتے ہیں اور نہ کبھی خود خدا اور اس کے فرشتوں کے درود کے مورد بنے ہیں تو ہمیشہ کے اندھیروں کی جو زندگی انہوں نے اپنے لئے قبول کرلی ہے انہیں کو مبارک ہو۔جہاں تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا کے درود کا تعلق ہے وہ تو مومنوں پر درود سے بہت ارفع اور اعلیٰ ہے اور حسب مراتب اپنی ایک الگ شکل رکھتا ہے چنانچہ حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں دنیا میں کروڑہا ایسے پاک فطرت گزرے ہیں اور آگے بھی ہوں گے لیکن ہم نے سب سے بہتر اور سب سے اعلیٰ اور سب سے خوب تر اس مرد خدا کو پایا ہے جس کا نام ہے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم - إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَةُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبَتِي يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوا تَسْلِيماً" چشمه معرفت روحانی خزائن جلد نمبر ۲۳ صفحه (۳۰۱)